فری اسپیچ کا فروغ ، ایلون مسک نوبل امن انعام کے لیے نامزد
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
واشنگٹن : معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کو فری اسپیچ کے فروغ کے باعث نوبل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی نامزدگی ناروے کے ایک قانون ساز کی جانب سے کی گئی، جنہوں نے ان کے آزادی اظہار کے اصولوں اور سوشل میڈیا پر کھلی بحث کی حمایت کو نامزدگی کی وجہ قرار دیا۔
واضح رہے ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو 2022 میں خریدا تھا جہاں ان کے بقول سب کو اظہار رائے کی آزادی ہے۔
نوبل انعام کمیٹی کی جانب سے رواں سال کے آخر میں انعامات کے حتمی فاتحین کا اعلان کیا جائے گا ، جبکہ دوسری طرف ایلون مسک کی نامزدگی عالمی سطح پر ایک بڑی بحث کا موضوع بن گئی ہے۔ ایک طرف ایلون مسک کو فری اسپیچ پر امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے مگر دوسری طرف ان کے ناقدین کہتے ہیں کہ ایکس پر سنسرشپ موجود ہے اور فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی جنگی جرائم پر بات کرنے والوں کے اکاؤنٹس معطل کیے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایلون مسک
پڑھیں:
’بلیک پرل‘ نامی گھوڑا پیانو بجا کر بچی کو ہوش میں لے آیا، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل
ایک چھوٹے گھوڑے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے، جس میں وہ اسپتال کے بستر کے قریب ایک بچی کو پیانو بجا کر ہوش میں لارہا ہے۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام اور فیس بک پر لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے، اور صرف انسٹاگرام پر اسے 22 لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔
ویڈیو میں ’بلیک پرل‘ نامی یہ ننھا گھوڑا ایک پیانو پر اپنا منہ رگڑتا ہوا نظر آتا ہے، جب کہ ساتھ ہی ایک بچی سرجری کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں آہستہ آہستہ ہوش میں آ رہی ہے۔
یہ گھوڑا ’منی تھراپی گھوڑا‘ نامی ایک غیر منافع بخش ادارے کا حصہ ہے جو کہ 2008 میں وکٹوریا نڈیف نیٹانیل نے قائم کیا تھا۔ یہ ادارہ چھوٹے گھوڑوں کو خصوصی تربیت دیتا ہے تاکہ وہ اسپتالوں، ایمرجنسی مراکز اور دیگر بحران کے مقامات پر مریضوں کو جذباتی سہارا فراہم کر سکیں۔
View this post on InstagramA post shared by Mini Therapy Horses (@minitherapyhorses)
یہ خاص منظر کیلیفورنیا کے شرائی نرز فار چلڈرن میڈیکل سینٹر’ کا ہے، جہاں یہ تھراپی ہارسز باقاعدگی سے بچوں کی عیادت کے لیے آتے ہیں۔ ان کا مقصد ہوتا ہے کہ بچے جب سرجری کے بعد ہوش میں آئیں تو ان کے خوف اور بےچینی کو کم کیا جا سکے۔
اس وڈیو کو جہاں بہت سے لوگوں نے دل کو چھو لینے والا قرار دیا، وہیں کچھ نے مذاق بھی بنایا۔ ایک صارف نے لکھا، ’اگر میں آنکھ کھولتا اور ایک گھوڑا پیانو بجا رہا ہوتا، تو میں سمجھتا کہ ابھی بھی نشے میں ہوں!‘
ایک اور صارف نے کہا، ’ذرا کمرہ 264 میں پیانو بجانے والا گھوڑا بھیج دو، بچہ دانت نکالنے کے بعد رو رہا ہے۔‘
تاہم کچھ افراد نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ خود ایسی حالت میں بیدار ہوتے تو شاید ڈر جاتے۔ ایک کمنٹ میں کہا گیا، ’اگر یہ مجھے ہوش میں آتے ہی جگاتا، تو میں چیخ اٹھتا!‘
اکثر لوگوں نے منی تھراپی ہارس کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ یہ بچوں کی ذہنی صحت کے لیے ایک انوکھا اور مؤثر طریقہ ہے۔ یہ ادارہ پہلے بھی مشہور ٹی وی شوز اور میگزینز میں آ چکا ہے اور کئی بڑے حادثات جیسے لاس ویگاس فائرنگ اور ’وولسی فائر‘ کے بعد متاثرین کی مدد کے لیے بھی متحرک رہا ہے۔
Post Views: 2