وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
راؤ دلشاد : وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات، چیمپنز ٹرافی اورامریکہ کے دورے پر بات چیت ہوئی
ملاقات میں وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ کااہم امور پر تبادلہ خیال کیا،محسن نقوی نے اپنے حالیہ دورہ امریکا سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی،امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے متعلق آگاہ کیا،محسن نقوی نے وزیر اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں پربھی بریفنگ دی ۔
وزیر اعظم نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا
لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں ہوئیں اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر، فلسطینی صدر محمود عباس، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امہ کو متحد کرنے میں سعودی ولی عہد کی دانشمندانہ قیادت کی تعریف کی۔