امریکا: ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈ مسٹریشن نے ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی عائد کردی۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے امریکن ایئر لائن اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان خوفناک حادثے کے بعد واشنگٹن ریگن نیشنل ہوائی اڈے کے قریب ہیلی کاپٹر کی پروازوں پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ایف آئی اے اہلکار بتایا کہ ریگن ایئرپورٹ کے اطراف صرف پولیس اور طبی ہیلی کاپٹروں کو ہوائی اڈے اور قریبی راستوں کے درمیانی علاقے میں پرواز کی اجازت ہوگی۔ ایف اے اے اہلکار نے کہا کہ یہ پابندیاں ہوائی اڈے کے قریب روٹ 1 اور روٹ 4 پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے رکن ٹوڈ انمین نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ تصادم کے وقت ہیلی کاپٹر روٹ 1 سے روٹ 4 کی طرف جا رہا تھا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ڈی سی کے علاقے میں ہیلی کاپٹر ایک بہت واضح اور منظم نظام استعمال کرتے ہیں۔
2021 کی ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق ریگن ہوائی اڈے کے 30 میل کے دائرے میں سالانہ 11,000 فوجی ہیلی کاپٹر پروازیں ہوتی تھیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ایک مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے کے حادثے میں 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر ہوائی اڈے
پڑھیں:
سعودی عرب ، مکہ مکرمہ میں پرمٹ کے بغیر داخلے پرپابندی عائد
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)مکہ مکرمہ میں پرمٹ کے بغیر داخلے پرپابندی عائد کردی کئی ۔ سبق نیوز کے مطابق جن غیرملکیوں کے اقامے مکہ مکرمہ شہر سے جاری ہوئے ہیں وہ پابندی سے مستثنی ہوں گے۔وزارت داخلہ اور امن عامہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 23 اپریل 2025 سے مکہ پرمٹ پر عمل درآمد کا آغاز کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ غیرملکی کارکن جنہیں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے لیے مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ جانا ہوتا ہے اور انک ے اقامے مکہ مکرمہ کے علاوہ کسی دوسرے شہر سے جاری ہوئے ہیں ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ متعلقہ ادارے سے پرمٹ جاری کرائیں بصورت دیگر انہیں شہر سے باہر چیک پوسٹوں سے لوٹا دیا جائے گا۔مکہ پرمٹ کے لیے وزارت داخلہ نے ابشر اور مقیم پلیٹ فارم پر تصریح پورٹل لانچ کیا ہے جس کے ذریعے پرمٹ جاری کرایا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
غیرملکی کارکنوں کے لیے پرمٹ کے اجرا کے لیے شرائط مقرر کی گئی ہیں جن کے مطابق پرمٹ جاری کیا جاتا ہے جس کے تحت کمپنی اپنے ان کارکنوں کے پرمٹ جاری کراتی ہے جنہیں حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ جانا ہوتا ہے۔خیال رہے حج سیزن کی وجہ سے مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی سلامتی اور ان کی سہولت کے لیے عام افراد کے مکہ مکرمہ داخلے پر پابندی عائد کی جاتی ہے تاکہ شہر میں غیرضروری ازدحام نہ ہونے دیا جائے۔