چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اسکواڈ میں نظر انداز ہونے والے بھارتی بلے باز کرُن نائر کا کہنا ہے کہ ان کو ٹیم میں شمولیت کی توقع نہیں تھی۔

بھارت کے وجے ہزارے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کرُون نائر کو چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم سے نظر انداز کرنے پر بھارتی سلیکٹرز کو کڑی تنقید کا سامنا تھا۔

بلے بازنے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری کی بات ہے کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سے قبل انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شمولیت کا نہیں سوچا تھا۔ کم از کم اس چیز کے لیے ابھی خود کو بہت دور سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ آپ کے خواب ہوتے ہیں، خیالات ہوتے ہیں، آپ زندگی میں کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ آپ یہ نہیں سوچ رہے ہوتے کہ ’میں یہ کر جاؤں گاْ/گی‘، آپ سوچتے ہیں کہ ’میں چاہتا/چاہتی ہوں کہ یہ ہوجائے‘۔

کرُون نائر نے مزید کہا کہ بھارت کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ان کا اب بھی ایک خواب ہے۔ ایمانداری کی بات ہے کہ یہی ان کے دماغ میں ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: انو بھائی پارک گرائونڈ پر کھیلے گئے میڈی کیم ٹرافی انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں شڑیک ٹیم کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی: انو بھائی پارک گرائونڈ پر کھیلے گئے میڈی کیم ٹرافی انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں شڑیک ٹیم کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو
  • میڈی کیم ٹرافی: زون 6وائٹس اور3وائٹس کی فائنل میں رسائی
  • بھارت ایشیا کپ ٹرافی کو ترس گیا، آئی سی سی سے شکایت کا امکان
  • پی ٹی آئی  اہم رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی 
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ ایشیا کپ کی ٹرافی کی ڈیمانڈ کردی
  • ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے: احسن اقبال
  • جوہری دھماکوں کے تجربات کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے: امریکا
  • معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
  • پاکستان میں تعلیم کا بحران؛ ماہرین کا صنفی مساوات، سماجی شمولیت اور مالی معاونت بڑھانے پر زور
  • شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی رہائی مہم میں شمولیت کی مبینہ پیشکش مسترد کر دی