Jasarat News:
2025-09-18@22:56:40 GMT

سائٹ صنعتی ایریا کو پانی کی فراہمی بندش ختم کی جائے

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

کراچی (کامرس رپورٹر) کے سب سے بڑے سائٹ صنعتی ایریا میں پانی کی بندش کی وجہ سے صنعتی پیداواری سرگرمیاں رک گئی ہیں نتیجتاً مزدور فارغ بیٹھے ہیں اور برآمدی آرڈرز کی بروقت تکمیل بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے سائٹ ایریا کی صنعتوں کو پانی کی فراہمی بند ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ایم ڈی کے ڈبلیو ایس سی، ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ، متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تمام متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی سمیت دیگر مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور اگر وہ ایسا کرنے سے قاصر ہیں تو ہمیں آگاہ کر دیں تاکہ ہم اپنی صنعتیں کہیں اور منتقل کرنے پر غور کریں۔احمد عظیم علوی نے میڈیا کوجاری تفصیلات میں بتایا کہ گزشتہ 4 دنوں سے سائٹ ایریا میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث فیکٹریاں بند ہیں لہٰذا صنعتکاروں کے پاس فیکٹریاں بند کرنے اور مزدوروں کو برطرف کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔انہوں نے کے ڈبلیو ایس سی کی کارروائی کے نتیجے میں زیر زمین پانی کے سپلائرز کی ہڑتال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کو چلانے کے لیے ہمیں ڈیمانڈ کے مطابق پانی کی ضرورت ہے لہٰذا کے ڈبلیو ایس سی کو پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانی چاہیے۔ ہمارا کے ڈبلیو ایس سی اور زیر زمین پانی کے سپلائرز کے تنازعات سے کوئی تعلق نہیں، اس لیے سائٹ کی صنعتوں کو پانی کی فراہمی میں خلل ڈالے بغیر تنازعات کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے ڈبلیو ایس سی پانی کی فراہمی کو پانی کی صنعتوں کو

پڑھیں:

خیبر پختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

بیان میں کہا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر خیبر پختونخوا بار کونسل نے 18 ستمبر سے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ پشاور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال ہوگی اور کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔ بیان میں کہا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ پشاور بار ایسوسی ایشن کے مطابق موبائل سگنلز بندش کی وجہ سے وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے اور جب تک موبائل سگنلز کا مسئلہ حل نہیں ہوتا ہڑتال جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ
  • گلشن جمال میں پانی کی عدم فراہمی‘ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ سے جواب طلب
  • قومی شاہراہوں کی بندش سے جموں میں سیب کے تاجروں کو بھاری نقصان
  • خیبر پختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ کیا تو فوڈ سکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آ گئیں
  • صنعتی پیداوار میں نمایاں اضافہ، جولائی میں 9 فیصد بہتری
  • گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان کے اہم اقدامات
  • کراچی، حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کے سبب پانی کی فراہمی معطل
  • کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل