ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر اشرف علی عتیق نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مافیاز کو نواز رہی ہے، آئی پی پیز سے معاہدوں کے نتیجے میں ایک ہزار ارب کا فائدہ ہوا، اس رقم سے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کر رہے ہیں، عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے، تنخواہ داروں پر ٹیکسوں کا پہاڑ لاد دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر اشرف علی عتیق نے کہا کہ حکومت نے آئی پی پی سے معاہدے کر کے ہزاروں ارب بچائے، عوام کو بجلی کی مد میں ریلیف دینا ہوگا، جماعت اسلامی احتجاجی تحریک ری لانچ کر رہی ہے، آئی پی پیز سے معاہدے عوامی جدوجہد کا نتیجہ ہے، اس کا فائدہ بھی عوام کو ہونا چاہیے۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع ملتان کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد رشید، ڈاکٹر عبداللہ، آصف اخوانی، قطب جمیل اور دیگر ذمہ دران موجود تھے۔
ڈاکٹر اشرف علی عتیق نے کہا کہ حکومت مافیاز کو نواز رہی ہے، آئی پی پیز سے معاہدوں کے نتیجے میں ایک ہزار ارب کا فائدہ ہوا، اس رقم سے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کر رہے ہیں، عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے، تنخواہ داروں پر ٹیکسوں کا پہاڑ لاد دیا گیا، کسان رو رہا ہے، بجلی بل بم بن چکے ہیں، حکومت کے مہنگائی میں کمی کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں، جماعت اسلامی کے علاو ہ عوامی مسائل کسی پارٹی کی ترجیح نہیں، حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت میں پرامن مزاحمتی تحریک کے ذریعے عوام کو اس کا حق دلوائیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی آئی پی پیز آئی پی پی عوام کو
پڑھیں:
کوئٹہ، مرکزی مسلم لیگ کا بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ میں مظاہرین نے کہا کہ بھارتی حکومت کی ناکامی کی آڑ میں پاکستان پر آبی جارحیت کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ دنیا کی آنکھیں کھلی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے مفتی محمد قاسم، ادریس مغل و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ بھارتی حکومت کی ناکامی کی آڑ میں پاکستان پر آبی جارحیت کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ دنیا کی آنکھیں کھلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر پر قبضے، ہزاروں کی تعداد میں مسلح فوجیوں کے باوجود ایسے واقعات ان کی سکیورٹی ناکامی ہے۔ بھارت اپنی ناکامی تسلیم کرنے کی بجائے پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔ زہر اگلنے کے ساتھ ساتھ بھارت اب آبی جارحیت پر اتر آیا ہے۔ جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔