مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، بھارتی فوج نے 2024 کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور ماورائے عدالت قتل عام  مسلسل جاری رکھا۔

رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بےشمار بے گناہ کشمیری شہید، اغوا، لاپتہ اور غیر قانونی طور گرفتار کیے گئے، 2024 میں  قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں 101 کشمیری شہید ہوئے جن میں تین کم عمر لڑکے بھی شامل تھے۔

50 افراد کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست شہید کیا گیا، قابض افواج نے متعدد رہائشی مکانات اور دیگر عمارتیں تباہ کیں، 2024 میں مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 67 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق گھروں پر چھاپوں اور کریک ڈاؤن کے دوران 3,492 افراد گرفتار، جن میں حریت رہنما، انسانی حقوق کے کارکن، طلباء، وکلاء اور خواتین شامل ہیں، حریت رہنما مشتاق الاسلام، ڈاکٹر حمید فیاض، فردوس احمد شاہ، ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم اور دیگر گرفتار افراد میں شامل ہیں، کئی افراد کو کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) اور غیر قانونی سرگرمیوں کے روک تھام ایکٹ (UAPA) کے تحت قید کیا گیا۔

اس میں کہا گیا کہ 5000 سے زائد سیاسی قیدی، جن میں مزاحمتی رہنما مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، شامل ہیں، دہلی کی تہاڑ جیل میں جھوٹے الزامات میں قید ہیں، جموں و کشمیر میں مذہبی آزادی پر قدغن، عبادات اور تہواروں پر نماز ادا کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی۔

2024 میں جمعۃ الوداع، شب قدر، عید الفطر، عید الاضحی اور دیگر مواقعوں پر سری نگر کی جامع مسجد اور عید گاہ میں نماز کی اجازت نہ دی گئی، دسمبر 2024 میں 6 کشمیری جعلی مقابلوں میں شہید، 66 افراد گرفتار ہیں، 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد سے 955 کشمیری شہید کیے گئے۔

گذشتہ 36 سالوں میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں 96,388 کشمیری شہید ہوچکے ہیں، بھارتی حکومت کا کشمیریوں پر اقتصادی ظلم، 2024 میں 183 جائیدادیں ضبط، جن میں زرعی زمین، گھر، دکانیں اور دفاتر شامل ہیں، بھارتی قابض انتظامیہ نے کم از کم 51 مسلم سرکاری ملازمین کو سیاسی خیالات کی بنیاد پر نوکریوں سے برطرف کیا۔

جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح 32 فیصد ہوگئی جس سے شہری علاقوں میں 15-29 سال کے نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہے، خواتین میں بے روزگاری 48.

6 فیصد، 25 لاکھ نوجوان متاثر ہیں، بھارتی قابض افواج کے کریک ڈاؤن اور تلاشی آپریشنز میں کشمیریوں کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ایجنسیوں (NIA اور SIA) کی چھاپے مار کارروائیاں بھی جاری ہیں، 2024 کے دوران مودی کی جانب سے تعینات کردہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی کشمیر پر مکمل گرفت اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ مکمل بے اختیار ثابت ہوئے۔

 

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کشمیری شہید شامل ہیں

پڑھیں:

فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیئے، حاجی محمد حنیف طیب

نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن کے لیے فرانس کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ درست اقدام ہے، فلسطینی صدر کے مطابق اس کا باضابطہ اعلان ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ پاکستان کی صدارت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا کثیر الجہتی تعاون اور تنازعات کے پرامن حل کے ذریعے بین الاقوامی امن و سلامتی کا فروغ اورسہ ماہی کھلے مباحثہ جس کا موضوع ”مشرق وسطیٰ کی صورت حال، بشمول مسئلہ فلسطین“ کے عنوان سے منعقدہ ہوا، یہ اجلاس موجودہ وقت کی اہمیت ہے امید ہے کہ یہ عالمی امن کیلئے بہتر اور مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اہم قدم ثابت ہوگا، ضرورت اس امر کی ہے کہ اجلاس کو صرف قراردادوں یا بیانات کی حدتک محدود نہ رکھا جائے بلکہ غزہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیئے۔

حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ فلسطین ایک حقیقت ہے اور اسرائیل غاصب اور ناجائز ریاست ہے، مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل کسی صورت قابل قبول نہیں کیا جاسکتا۔ حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن کے لیے فرانس کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ درست اقدام ہے، فلسطینی صدر کے مطابق اس کا باضابطہ اعلان ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیا جائے گا۔ انہوں نے فرانسیسی حکومت سے اپیل کی ہنگامی بنیادوں دیگر ممالک کے تعاون سے مسئلہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے میں اپنا کردار ادار کرے۔ ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ اقوام متحدہ جیسا ادارہ بھی مغربی طاقتوں کے ہاتھو ں یرغمال بنا ہوا ہے اور امریکہ قتل عام کی کھلم کھلا حمایت کررہا ہے اور اسرائیل کو اسلحہ اور پیسہ فراہم کررہا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فوج کے کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے
  • فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیئے، حاجی محمد حنیف طیب
  • مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی، بھارتی ریاست کی بوکھلاہٹ آشکار
  • پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کو بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں
  • جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، الطاف بٹ
  • نئی دلی، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ
  • لارڈ قربان حسین کی کشمیر میں بھارتی مظالم، سندھ طاس معاہدہ معطلی اور بھارتی جارحیت پر کڑی تنقید
  • سردار مسعود خان کا تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد پر زور
  • فلسطین میں 130 نہتے ،بھوکے مسلمان بنے یہودی فوج کا شکار
  • دیامر‘ بوسرٹاپ جاں بحق ‘ 15سیاھ لاپتہ ؛ بھارت نے پانی چھوڑدیا ‘ آزاد کشمیر کے کئی علاقے زیرآب