مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے مزید 5 افراد پاکستان پہنچ گئے، جب کہ مرنے والے 10 پاکستانی تارکین وطن کی میتوں کی آمد میں مزید تاخیر ہوئی ہے۔

نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے اضلاع گجرات، منڈی بہاالدین اور حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے مزید 5 افراد 2 پروازوں کے ذریعے 7 زندہ بچ جانے والوں کو اسلام آباد لانے کے ایک روز بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے وطن واپسی کا آپریشن ہفتے کے روز (آج) مکمل ہوگا، زندہ بچ جانے والے آخری 8 افراد کی کی آمد طے شدہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 10 پاکستانیوں کی میتیں تاحال واپس نہیں لائی جاسکیں، تاخیر کی وجہ مراکشی حکام کی جانب سے بعض میتوں کی شناخت کی تصدیق نہ کرنا ہے۔

واپس پہنچنے والوں سے پوچھ گچھ، اسمگلر گرفتار
حادثے میں زندہ بچ جانے والے تمام افراد کو امیگریشن حکام نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے گوجرانوالہ اور گجرات سرکلز کے حوالے کر دیا، ضروری پوچھ گچھ کے بعد جمعرات کو لائے گئے سبھی لوگوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

دریں اثنا ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل نے گوندلانوالہ اسٹریٹ کے رہائشی وارث علی نامی انسانی اسمگلر کو اس کے خلاف درج شکایت کے سلسلے میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

شکایت کنندہ کے مطابق ملزم نے اٹلی بھیجنے کا وعدہ کر کے اس سے 25 لاکھ روپے وصول کیے، لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب 15 امیگریشن اہلکاروں نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بنیادی سفری دستاویزات کی سیکیورٹی کی تربیت حاصل کی۔

انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈیولپمنٹ (آئی سی ایم پی ڈی) کے ٹرینرز نے دو روزہ مختلف تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا، عہدیداروں نے کہا کہ تربیت سے انہیں غیر قانونی انسانی اسمگلنگ اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے کی کوشش کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملی۔

دوسری جانب آئی سی ایم پی ڈی سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (سیال) اور آرکیٹیکٹ فرم کی مشترکہ ٹیم نے سیکنڈ لائن آفس کے قیام کے لیے ڈیپارچر لاؤنج میں جگہ مختص کرنے کے لیے سروے کیا، جو مرکزی امیگریشن کاؤنٹرز سے کلیئرنس کے بعد بھی مشکوک مسافروں کی چھان بین کرے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے ایم اے او کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے کے اوپر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شبانہ زوجہ شفیق، 67 سالہ شفیق ولد فردوس محمد، 35 سالہ ساجد ولد شفیق، اور 32 سالہ اقرہ زوجہ ساجد شامل ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جاپانی کمپنی نے پیٹ کی چربی ختم کرنے والا پانی متعارف کرادیا
  • پاکستان کرکٹ زندہ باد
  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
  • بلیدہ سے پکنک پر جانیوالے 4 افرادلاپتہ، لاشیں برآمد،اسپتال منتقل
  • تربت: بلیدہ سے پکنک پر جانیوالے 4 افراد کی لاشیں برآمد
  • کراچی: نالہ متاثرین کو حکومت سندھ کی جانب سے پلاٹ فراہمی میں تاخیر، سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ
  • امریکی صدر کے حکم پر کیریبین میں منشیات بردار کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک
  • حماس کی جانب سے واپس کیے گئے اجسام یرغمالیوں کے نہیں،اسرائیل کا دعویٰ
  • کیریبین میں مبینہ منشیات سے بھری کشتی پر امریکا کا حملہ، 3 افراد ہلاک
  • لیبیا میں پھنسے 309 بنگلہ دیشی شہری وطن واپس پہنچ گئے