سیالکوٹ: جعلی ویزے پر ہنگری جانے والا مسافر ایئرپورٹ سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
گجرانوالہ:
کشتی حادثات کے بعد ایف آئی اے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر چیکنگ سخت کر دی۔
وزیر آباد کے رہائشی فیصل الیاس کو جعلی ویزے پر ہنگری جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا، امیگریشن حکام کے مطابق شفٹ انچارج محمد علی باجوہ نے کاغذات کی جانچ کے دوران شبہ ہونے پر مسافر کو روکا۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ فیصل الیاس نے انڈین ایجنٹ بنیتا سے 15 ہزار یو اے ای درہم کے عوض جعلی ایمپلائمنٹ ویزہ حاصل کیا تھا۔
گرفتار مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملز کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مالک کے دیئے گئے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ملزم کاشف نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی تاہم پولیس تفتیش کے دوران ملزم جھوٹا ثابت ہوا۔
ایس ایچ او محمد رضا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور خوردبرد کی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔
ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی کال دینے والے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔