Express News:
2025-09-18@20:55:09 GMT

لمحہ فکریہ

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

ہرگزرتے لمحے،گھنٹے، ہفتے، مہینے اور سال کے ساتھ دنیا تبدیل ہو رہی ہے، یہاں روزانہ کی بنیادوں پر نت نئے طور طریقے جنم لے رہے ہیں، پرانی طرزِ زندگی کو فرسودہ گردانا جا رہا ہے اور انسان مداری کی ڈْگڈگی پر بِنا کچھ سوچے سمجھے ناچ دیکھا رہا ہے۔ موجودہ دور میں زندگی کی رفتار کو پَر لگ گئے ہیں، جو افراد اس تیز بھاگتی زیست کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں دنیا صرف اْنھیں قبول کر رہی ہے۔ زندگی کی اس بے ہنگم دوڑ میں پیچھے رہ جانے والوں اور نجی وجوہات کے باعث حصہ نہ لینے والوں پر قدیم مکتبِ فکر کا ٹھپہ لگا کر مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس دنیا میں جدیدیت کا میڈل کسی انسان کو مفت میں نہیں پہنایا جاتا بلکہ خواہش مند اْمیدواروں کو اپنی پہچان کھو کر یہاں اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔ اس حقیقت سے بالکل انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ دنیا ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتی بلکہ وقت اور حالات کے ساتھ اس کو اپنی ساخت بدلتی رہنی پڑتی ہے۔ یہ لازمی ہے کہ جب دنیا نئے رنگ لیتی ہے تب یہاں موجود انسانی زندگیوں کو بھی نیا لبادہ اوڑھنا پڑتا ہے۔ ہر عقل و شعور رکھنے والے انسان میں بہتر سے بہترین تک سفرکرنے کی آرزو ہوتی ہے، اس معاملے میں سبھی موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔

زمانۂ حال کو پسند کرنے والے لوگ پرانی روایات اور طور طریقوں کو اپنانے میں عار محسوس کرتے ہیں کیونکہ وہ ماضی میں جی کر خود کو ضایع نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ آج کی نوجوان نسل کم وقت میں بہت کچھ حاصل کرنے کی خواہش رکھتی ہے، اْن کے مطابق جب ایک زندگی میں کئی مختلف زندگیوں کو جیا جاسکتا ہے تو پھر سمندر تک رسائی ہوتے ہوئے پانی کی ایک بوند پر اکتفا کیوں کرنا۔

دورکے ڈھول ہمیشہ سہانے لگتے ہیں، اصلیت وہ ہوتی ہے جو قریب جاکر دیکھنے کو ملتی ہے، ہر دلکش نظر آنی والی زندگی پرْسکون نہیں ہوتی ہے، خود کو فریب دینا شاید تھوڑے عرصے کے لیے خوشی فراہم کرسکتا ہے مگر اس کے دیرپا نتائج نقصان دِہ ہی ہوتے ہیں، اگر زندگی میں سکون، ٹھہراؤ اور ترنگ نہ ہوتو انسان ایک زندگی جیئے یا دس اْسے لطف کسی صورت بھی محسوس نہیں ہوتا ہے، محض مصنوعی خوشی کا ایک خول ہوتا ہے جو دنیا کو بیوقوف بنانے اْس نے چڑھا رکھا ہوتا ہے۔

آج کی دنیا میں سب کچھ سطحی ہے،گہرائی اور یکسوئی نادر ہی نظر آتی ہے، ہم اپنے اردگرد کا جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اکتاہٹ اور بے صبری نے کمال مہارت کے ساتھ تحمل اور صبرکی جگہ لے لی ہے۔ معاشرے میں مجموعی طور پر اضطراب اور عدم اطمینان بڑھتا جا رہا ہے اور رہی سہی کسر انسانوں میں نقل بازی کے بڑھتے رجحان نے پوری کردی ہے۔ موجودہ دنیا کے باسی اپنے من کی کرنے کے بجائے عموماً وہ کرنے میں مگن دکھائی دے رہے ہیں جو دوسرے اْن کو کرتا دیکھنا چاہتے ہیں، خود کو خوش کرنا زمانۂ حال کے زیادہ تر لوگ بھول بیٹھے ہیں کیونکہ زمانے کو خوش کرنا اْن کے لیے اہم ہوچکا ہے۔

انسان کی ترجیحات میں رد و بدل کا خوفناک عمل جاری ہے جس کا خمیازہ کسی ایک فرد کو نہیں آنے والی تمام نسلوں کو بھگتنا پڑے گا، جب کوئی چیز خرابی کے راستے پر چل پڑے تو اْس کا بہتری کی جانب پلٹ آنا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔ عصرِ حاضر میں اس دھرتی پر زندگی کو عمدہ سے عمدہ ترین بنانے کے تمام لوازمات موجود ہیں مگر سب کچھ ہوتے ہوئے بھی انسان کی طبعیت میں چین اور سکون کا شدید فقدان پایا جاتا ہے۔ کامیابی کی چوٹی پر پہنچ کر بھی اطمینان کسی کو حاصل نہیں ہو رہا ہے، بس وقتی خوشی ہوتی ہے جو مدت پوری کر کے غائب ہوجاتی ہے۔

کامیابی حاصل کرنا اور شہرت پانا دو بالکل مختلف باتیں ہیں، آج کے نوجوانوں کو ان دونوں میں سے کسی ایک چیزکو منتخب کرنے کا موقع دیا جائے تو اْن میں سے زیادہ تر ایک پل ضایع کیے بغیر دوسرے والے پر اپنا ہاتھ رکھیں گے۔ ہمارے معاشرے کے عموماً نوجوانوں کا مسئلہ یہی ہے کہ وہ محنت سے دور بھاگتے ہیں اورکامیابی محنت کیے بغیر حاصل نہیں ہوتی ہے جہاں تک بات مشہور ہونے کی ہے آج کل کچھ بھی اوٹ پٹانگ حرکت کرنے سے انسان با آسانی شہرت حاصل کر لیتا ہے۔ اس بات سے کسی کو کوئی غرض نہیں ہے کہ میسر آئی شہرت مثبت ہے یا منفی، بس اگر کچھ اہم مانا جاتا ہے تو لوگوں کی نظروں میں آنا، چاہے وہ مختصر وقت کے لیے ہی کیوں نہ ہو۔

 میں نے بچپن میں کہیں پڑھا تھا ہر انسان اپنی کہانی کا ہیرو ہوتا ہے جب کہ آج کی نوجوان نسل اپنے بارے میں ایسا دل سے تسلیم کرتی ہے۔ تعلیم بندے کو انسان بناتی ہے اور انسان کا روپ دھارتے ہی شعورکے دروازے اْس کے لیے کْھل جاتے ہیں درحقیقت شعور حاصل کیے بغیر انسان کو کامیابی کی معراج مل ہی نہیں سکتی ہے۔ تعلیم زندگی جینے کا سلیقہ سکھاتی ہے اور انسان کی شخصیت کو تشکیل دے کر اْس کو وقتاً فوقتاً نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ دراصل موجودہ دور کی نوجوان نسل صرف پڑھ رہی ہے تعلیم حاصل نہیں کر رہی ہے اور زندگی گزارنے کو زندگی جینا سمجھ کر جود کو مسلسل بیوقوف بنا رہی ہے۔

شعورکس چڑیا کا نام ہے اس کا دورِ جدید میں کم ہی لوگوں کو اندازہ ہے باقی دیگر افرادِ معاشرہ اللہ تعالیٰ کے انسانوں کے لیے مقررکردہ حدود کی خلاف ورزی کو باشعور ہونا سمجھ رہے ہیں۔ معاشرے کے معاشرے جدیدیت کے نام پر تباہ و برباد ہو رہے ہیں جس کا سب سے زیادہ اثر وہاں کے نوجوان پر پڑرہا ہے۔ زمانۂ حال میں عروج سے زوال اور زوال سے پستی کا سفر بہت تیزی سے طے ہو رہا ہے، یہ لمحۂ فکریہ نہیں تو اورکیا ہے؟

آج کے عموماً نوجوان تعلیم کی جانب مائل نہیں ہیں، مشہور ہونے کا نشہ سب پر سوار ہے، تعلیم تو تعلیم ، تربیت کا فقدان بھی ہر جانب دیکھنے کو مل رہا ہے، بڑوں اور چھوٹوں کے درمیان لحاظ تو قصہ ماضی بن کر رہ گیا ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ طاغوتی قوتیں جدیدیت کے نام پر بدلحاظی کا پرچارکر رہی ہیں، مسلمانوں کو اسلام سے منافی کاموں پر اْکسایا جارہا ہے۔ مغرب کا نوجوان پہلے ہی تعلیم سے دور تھا اب مشرقی معاشرے بھی اْن کے نقشِ قدم پر چل پڑے ہیں۔ ایک مشہور کہاوت ہے ’’ کوا چلا ہنس کی چال، اپنی چال بھی بھول گیا‘‘ دیکھا جائے تو آج کل ہم سب ہی کوے بنے ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رہے ہیں نہیں ہو ہوتی ہے ہوتا ہے کے ساتھ ہے اور کے لیے رہی ہے

پڑھیں:

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

دنیا بھر میں گوگل کی اہم ترین سروسز بشمول جی میل، گوگل سرچ، یوٹیوب، گوگل ڈرائیو اور گوگل میپس اچانک بند ہو گئیں جس کے باعث لاکھوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے 2024 میں گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

ویب سائٹ آؤٹج مانیٹرنگ پلیٹ فارم ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے مطابق یہ مسئلہ 18 ستمبر 2025 کو صبح 10:41 (ای ڈے لائٹ ٹائم) پر شروع ہوا۔ پاکستان کے مطابق یہ وقت 9 گھنٹے آگے یعنی 7 بجکر 41 منٹ بنتا ہے۔

صرف امریکا میں 71 فیصد صارفین گوگل کی ویب سائٹس تک رسائی حاصل نہیں کر سکے جبکہ 14 فیصد نے گوگل میپس اور دیگر 14 فیصد نے سرچ سے متعلق شکایات درج کروائیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق متاثرہ سروسز میں سب سے زیادہ مسئلہ سرچ انجن اور گوگل اکاؤنٹس کے سائن ان سسٹم میں پیش آیا جس کی وجہ سے صارفین مختلف ویب سائٹس پر بھی لاگ اِن نہیں ہو پا رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

گوگل کی سروسز بند ہوتے ہی صارفین نے صورتحال کی تصدیق کے لیے ایکس اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا رخ کیا۔

کئی صارفین نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ گوگل کی جانب سے اتنے بڑے پیمانے پر ہونے والے آؤٹیج کی رپورٹنگ میں تاخیر ناقابلِ قبول ہے۔

مزید پڑھیے: نومولود اے آئی پرپلیکسٹی کی 3 ارب صارفین رکھنے والا گوگل کروم خریدنے کی حیران کن پیشکش

ایک صارف نے لکھا کہ’سائن ان ود گوگل‘ ہر جگہ کام نہیں کر رہا، میں درجنوں سائٹس پر لاگ اِن نہیں ہو پا رہا۔

دوسرے صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’گوگل کی سروسز بند ہونے کی رفتار سے زیادہ تیزی سے تو ہم نیند سے جاگتے ہیں‘۔

یہ پہلی بار نہیں

یاد رہے کہ 8 ستمبر 2025 کو بھی گوگل میٹ کی سروس اچانک بند ہوگئی تھی جس پر صارفین نے شدید ردعمل دیا تھا۔

ماہرین کے مطابق گوگل جیسی بڑی کمپنیوں میں اس طرح کے آؤٹیجز غیر معمولی ضرور ہیں لیکن ممکنات سے باہر نہیں۔

گوگل کی جانب سے تاحال کوئی وضاحت جاری نہیں۔ اس خبر کے فائل ہونے تک گوگل کی جانب سے باضابطہ بیان یا تکنیکی خرابی کی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: جیمینی دستاویزات پڑھ کر صارفین کو سنائے گی، گوگل ڈاکس کا اہم فیچر متعارف

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ ممکنہ طور پر ڈی این ایس کنفیگریشن یا سرور کی خرابی کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم اصل وجہ کا تعین گوگل کی وضاحت کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

گوگل ڈاؤن گوگل سروس ڈاؤن یوٹیوب

متعلقہ مضامین

  • گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر
  • 29 لاکھ پاکستانیوں کا بیرون ملک منتقل ہونا ترقی کی دعویدار حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے، کاشف سعید شیخ
  • صیہونی ایجنڈا اور نیا عالمی نظام
  • انسان کے مزاج کتنی اقسام کے، قدیم نظریہ کیا ہے؟
  • جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
  • ماں کا سایہ زندگی کی بڑی نعمت‘ اس کا نعم البدل کوئی نہیں: عظمیٰ بخاری
  • انسان بیج ہوتے ہیں
  • مئی 2025: وہ زخم جو اب بھی بھارت کو پریشان کرتے ہیں
  • ’اب خود کو انسان سمجھنے لگا ہوں‘، تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے خود سے متعلق ایسا کیوں کہا؟
  • ’کسی انسان کی اتنی تذلیل نہیں کی جاسکتی‘، ہوٹل میں خاتون کے رقص کی ویڈیو وائرل