فیصل آباد:ضلع کچہری میں فائرنگ سے پیشی پر آیاشخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
فیصل آباد (نمائندہ جسارت) اسلامک لائرزموومنٹ کے راہنمائوں محمد احمد کھار ا ایڈو وکیٹ ،ملک ہارون مصطفی ایڈووکیٹ، رانا تنزیل الرحمن ایڈوکیٹ نے ضلع کچہری میں فائرنگ کے نتیجے میں پیشی پرآئے شخص کے قتل پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کچہری میں قتل کی مسلسل چوتھی واردات ضلعی انتظامیہ کے لئے چیلنج ہے۔محض آرپی او اورسی پی اوکے تبادلے سے کچھ نہیں ہوگا،صوبائی حکومت اس مسئلہ پر سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے وکلاء اورسائلین کی زندگیاں کو محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کااعلان کرے۔سی پی او کے دفتر کے عین سامنے آئے روز فائرنگ سے وکلاء سمیت سائلین کی زندگیاں غیرمحفوظ ہو چکی ہیں۔ پولیس شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔ انتظامیہ نے صورتحال کنٹرول نہ کی تو کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ مجرم اور جرائم پیشہ عناصر کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی کا کرداراداکررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ، بیروزگاری اور معاشی بحران کے شکار شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے ذہنی امراض میں مبتلا کیاجا رہا ہے، عوام کے جان ومال اورعزت وآبرو بھی غیر محفوظ ہوچکے ہیں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شرینگل بار میں خطاب، وکلاء کی خدمات کو سراہا، خصوصی گرانٹ کا اعلان
شرینگل, اپر دیر (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر، انجینئر امیر مقام نے تحصیل بار شرینگل اپر دیر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی اور وکلاء برادری سے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں وکلاء نے آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے بے مثال کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے وکلاء برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت وکلاء کے مسائل کو حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور اس حوالے سے عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
انجینئر امیر مقام نے بعض عناصر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال ہونے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ وکلاء معاشرے میں انصاف، قانون اور شعور کی علامت ہیں۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شرینگل بار کے لیے خصوصی گرانٹ کا اعلان بھی کیا، جسے وکلاء برادری نے سراہا اور ان کے اس اقدام کو بار کی بہتری کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
تقریب کے آخر میں بار کے عہدیداران نے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ حکومت وکلاء کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔
Post Views: 8