Nai Baat:
2025-07-26@09:21:54 GMT

خالی ہاتھ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

خالی ہاتھ

میّت نہلانے والی خاتون نے خالہ جان کی ناک میں پہنی ہوئی چھوٹی سی طلائی لونگ اتارنے کی اجازت چاہی۔اجازت ملنے پر انہوں نے خالہ جان کے بے جان جسم سے بہت احتیاط کے ساتھ طلائی لونگ اتار کر میرے حوالے کی۔یہ لونگ خالہ جان کے ورثا کی امانت تھی ۔لونگ ان کے حوالے کرنے کے لئے بہت احتیاط کے ساتھ پرس میں رکھ لی۔ وہ ہسپتال میں داخل تھیں اس لئے انہوں نے کوئی اور زیور نہیں پہنا ہوا تھا۔ گردے ناکارہ ہونے کے باعث وہ طویل عرصے سے ڈائیلاسس کرا رہی تھیں۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے ان کی زندگی کی ساعتیں پوری ہو چکی تھیں۔ صبح ہسپتال میں ہی انہوں نے داعی ٔ اجل کو لبیک کہا۔ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق انہیں گھر لے جانے کی بجائے میت خانے میں غسل دے کر جنازے میں دوسرے شہروں سے آنے والے عزیزوں کے انتظار میں سردخانے میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میت نہلانے والی خاتون اور بہن کے ساتھ مل کر خالہ جان کو غسل دیا۔ انہیں کفن پہنا کر سفر آخرت کیلئے تیار کیا۔ میت خانے میں خواتین کی میتوں کو وہاں متعین خاتون میت کے ساتھ آنے والی خواتین کے ساتھ مل کر میت کو غسل دیتی ہیں جس کا معاوضہ مقرر ہوتا ہے۔ جنازے کا وقت عصر کی نماز کے بعد تھا۔ خالہ جان کی میت کو دکھے دل کے ساتھ سرد خانے کے انچارج کے حوالے کیا۔ اپنے عزیزوں کو سفر آخرت کے لئے غسل دے کر تیار کرنا بہت مشکل اورصبر آزما کام ہے۔ ہمیشہ کی جدائی کا احساس بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ زندگی بہت ہی مختصر ہے۔کوئی دنیا میں آنے سے پہلے ‘کوئی اچانک طویل علالت کے بعد اور کوئی کسی حادثے میں اس دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے۔موت اٹل حقیقت ہے جس کا سامنا ہر ذی روح کو کرنا ہے۔ دنیا عارضی اور آخرت ہمیشہ کی ہے۔موت زندگی کا اختتام نہیں بلکہ یوم حشر تک ایک نئی زندگی کا آغاز ہے۔بڑے بڑے محلات‘ کوٹھیوں اور چھوٹے چھوٹے کچے مکانوں میں رہنے والوں نے دنیا کی عارضی زندگی گزار کر یوم حشر تک مٹی تلے قبر میں ہی رہنا ہے۔اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں کے لئے قبر میں جنت کی کھڑکی کھول دی جاتی ہے اور نافرمانوں کو جہنم دکھائی جاتی ہے ۔

کل نفس ذائقۃ الموت،ہر ذی روح کو موت کا مزہ چکھنا ہے(القرآن)
خالہ جان گائنی کی ماہر اور معروف ڈاکٹر تھیں۔ دکھ درد میں ہر ایک کے کام آتیں‘ضرورت مندوں سے انہوں نے کبھی فیس نہیں لی تھی نہ ہی بھاری فیس لینے کے لئے نارمل زچگی کی بجائے کبھی سی سیکشن( آپریشن) کیا تھا۔آج کل یہ شکایات عام ہیں کہ بعض نجی کلینکوں میں ان زچہ خواتین کے بھی سی سیکشن کر دئیے جاتے ہیںجن کی زچگی نارمل ہو سکتی ہے۔ نچلے اور متوسط طبقے کے لئے اس بلاضرورت آپریشن کی بھاری فیس ادا کرنا انتہائی مشکل ہو تا ہے لیکن زچہ اور بچے کی زندگی کے لئے ڈاکٹر کی بھاری فیس ادا کرنا ان کی مجبوری بن جاتی ہے۔بعض لالچی اور مفاد پرست ڈاکٹربھاری فیس وصول کرنے کے لئے حاملہ عورتوں کے ذہن میں یہ بات ڈال دیتی ہیں کہ سی سیکشن سے بچے آسانی کے ساتھ پیدا ہو جاتے ہیں۔

خالہ جان سے جدائی اورزندگی کی بے ثباتی کا سوچ سوچ کر میت خانے سے گھر تک کا سفر بہت مشکل تھا۔جانے والے چلے جاتے ہیں اور معمولات زندگی جاری رہتے ہیں۔سڑک پر ٹریفک اور اطراف میںزندگی معمول کے مطابق رواں دواں تھی۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور ذاتی گاڑیوں میں لوگ اپنے دفاترکے لئے جا رہے تھے۔ سکولوں کی گاڑیاں بچوں کو سکول چھوڑ کر واپس جا رہی تھیں۔ بس سٹاپوں پر حضرات اور خواتین دفاتر جانے کے لئے کھڑے ہوئے تھے۔ سبزی اور پھل فروش ریڑھیوں پر سبزیاں اور پھل بیچ رہے تھے۔ صبح سویرے کاروبار شروع کرنے والے صبح کاروبار شروع کرنے کی برکتیں سمیٹ رہے تھے۔ ہمارے ہاں بازار اور شاپنگ مالزدوپہر بارہ یاایک بجے کھلنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ بازار اور شاپنگ مال رات گئے تک کھلے رہتے ہیںجس سے بجلی کا زیاں بھی ہوتا ہے۔ ریلوے لائن کے اطراف رہنے والے خانہ بدوش پیشہ ور گداگر اپنے بچوں اور گداگری کے سازو سامان کے ساتھ سڑکوں اور ٹریفک سگنلز پر آچکے تھے۔ ان کے ٹھیکیدار انہیں مخصوص مقامات پر چھوڑ جاتے ہیں۔ یہ ہر روز وہیں کھڑے ہو کر بھیک مانگتے ہیں۔ رات کو ٹھیکیدار ہر گداگر سے اپنا حصہ وصول کرتا ہے۔ لوگ سفید پوش ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کی بجائے گھروں، سڑکوں، سگنلز، بسوں وغیرہ میںمانگنے والے ہٹّے کٹّے پیشہ ور گداگروں کی مددکر تے ہیں جس کے باعث گداگری منافع بخش پیشہ بن چکا ہے۔

اطراف کا جائزہ لینے کے علاوہ خالہ جان کے ساتھ گزرا ہوا زندگی کا ہر لمحہ یاد آ رہا تھا۔مرحومہ میری سب سے چھوٹی خالہ تھیں۔صبح سرکاری ہسپتال میں ملازمت اور دوپہر کو اپنی کلینک کرتی تھیں۔ہسپتال جانے سے پہلے اور شام کو گھر آ کر امور خانہ داری بھی خوب سنبھالتیں ۔اس زمانے میں موبائل فون نہ ہونے کے باعث خواتین تعمیری کاموں میں وقت کا صحیح استعمال کیا کرتی تھیں۔ سلائی کڑھائی کی بھی ماہر تھیں‘ہم چھوٹی بھانجیوں کی پسند کے مطابق انہیں عید کے کپڑے سی کر دیتیں۔ عید کے لئے چوڑیاں، ہار، انگوٹھی اور ٹاپس وغیرہ دلوانے اپنے ساتھ بازار لے جاتیں۔ اس زمانے میں بہت کم دکانوں پر’’ فکس پرائس‘‘ کے بورڈ لگے ہوتے تھے۔خواتین دکانداروں سے قیمتیں کم کرایا کرتی تھیں اور وہ مناسب کمی بھی کر دیتے تھے۔ اس طرح انہوں نے ہمیں خریداری کرنے کے طریقے سکھائے۔ وہ اپنی آخرت سنوارنے کی بھی بہت فکر کیا کرتی تھیں۔ قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھ کر اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتیں۔ اکثر کہتی تھیں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں عورت کو پردہ کرنے کا حکم دیا ہے اسی لئے میں پردہ کرتی ہوں، انسان دنیا سے خالی ہاتھ اللہ تعالیٰ کے پاس جائے گاصرف اس کے اعمال ہی ساتھ جائیں گے۔ اس لئے دنیا کی کامیابی سے زیادہ آخرت کی کامیابی کی فکر کرنی چاہیے۔ واقعی انسان دنیا سے خالی ہاتھ ہی واپس جاتا ہے۔ صرف اس کے اچھے اور برے اعمال اس کے ساتھ جاتے ہیں۔ مکانات، کپڑے، زیورات، آسائش کا سامان، آرائشی اشیا، تعلیمی ڈگریاں، مستقبل کے لئے پس انداز کی ہوئی رقم، جاں نثار کرنے والے والدین، بہن بھائی اور دیگر رشتے داروں میں سے کوئی بھی تو ساتھ نہیں جاتا۔حشر والے دن بھی کوئی کسی کی فکر نہیں کرے گا۔ ہر ایک کو اپنی فکر ہو گی کہ دنیا میں اس نے جو اعمال کئے تھے ان کا آسان حساب لیا جائے۔جن کا نامہ ٔ اعمال دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ جنت میں جانے والے خوش نصیب ہوں گے۔ سب کو اپنے جنت میں جانے کی خوش خبری سنا رہے ہوں گے۔گھر پہنچ کر خالہ جان کی طلائی لونگ خالو کے حوالے کرتے ہوئے بار بار یہ احساس ہو رہا تھا کہ انسان واقعی دنیا سے خالی ہاتھ صرف اپنے اعمال ساتھ لے کر جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: اللہ تعالی کرتی تھیں انہوں نے خالہ جان جاتے ہیں کے ساتھ نے والے دنیا سے کے لئے

پڑھیں:

چینی صدر پاکستانی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھتے ہیں، چینی نائب صدر

چینی صدر پاکستانی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھتے ہیں، چینی نائب صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے نائب صدر ہان زنگ سے بیجنگ میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔

جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق ملاقات میں ہان زنگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ  صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھتے ہیں  اور تینوں رہنماؤں نے چین پاک تعلقات کی ترقی کے لئے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی ہے۔ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے  کے مطابق  تمام موسموں کی  دوستی کو گہرا کرنے، ہمہ جہت تعاون کو وسعت دینے اور نئے عہد میں  چین- پاکستان  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو تیز کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستانہ تعاون کے فروغ پر پورے پاکستانی معاشرے میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ پاکستان صدر شی جن پھنگ کی تجویز کردہ تین  گلوبل انیشی ایٹوز کی حمایت کرتا ہے، چین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور طویل مدتی قابل قدر حمایت پر چین کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ پاکستانی فوج دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان اتفاق رائے کو نافذ کرنے اورپاک چین ہمہ موسمی  اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مسلسل گہرا کرنے کے لئے تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردنیا  امریکہ کی اداروں اور معاہدوں سے’’ دستبرداری‘‘کی عادی ہو گئی ہے، سی جی ٹی این کا سروے اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے آج اہم ملاقات طے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا چین اور یورپی یونین کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تعاون کا خیرمقدم چین اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے کے لئے تیار ہے،چینی مندوب راولپنڈی بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، خطرناک دہشت گرد گرفتار اسرائیل کا ایک اور متنازع قدم، پارلیمنٹ میں مغربی کنارے پر قبضے کی قرارداد منظور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے پر سعید غنی نے بطور وزیر ذمے داری قبول کرلی
  • چینی صدر پاکستانی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھتے ہیں، چینی نائب صدر
  • قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خالی نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جاری
  • فرانس کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
  • فرانس کا تاریخی قدم، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
  • مسابقتی کمیشن کا 68 ارب روپے کے جرمانے ریکور نہ کرنے کا انکشاف 
  • پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی مذاکرات کے لیے تیار، شہباز شریف
  • دنیا مضر ماحول گیسوں کا اخراج روکنے کی قانونی طور پر پابند، عالمی عدالت
  • ایسی دنیا جہاں تقسیم اورچیلنجزبڑھ رہے ہیں ہمیں تصادم کے بجائے تعاون اورطاقت کے بجائے سفارتکاری کو ترجیح دینی چاہیے ، وزیرخارجہ
  • ایسی دنیا جہاں تقسیم اور چیلنجز بڑھ رہے ہیں ہمیں تصادم کے بجائے تعاون اور طاقت کے بجائے سفارتکاری کو ترجیح دینی چاہیے، پاکستان مشترکہ اہداف پر پیش قدمی کےلئے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار