محمد صلاح کی شاندار کارکردگی کی بدولت لیور پول نے فتح حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لیورپول فٹبال کلب نے محمد صلاح کی شانداری کارکردگی کی بدولت پریمئیر لیگ میں اپنی برتری کو مزید وسعت دیتے ہوئے بورنموتھ کو دو صفر سے شکست دے دی۔
اس میچ میں محمد صلاح نے دو گول کیے، لیورپول اب 9 کے ساتھ پریمیئر لیگ میں پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
اس جیت کے ساتھ لیورپول 23 میچوں میں 56 پوائنٹس ہو گئے ہیں جبکہ صلاح نے سیزن میں اپنے گولوں کی تعداد 21 تک پہنچا دی ہے۔
بورنموتھ کے وائٹلٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لیورپول کو ابتدائی طور پر میزبان ٹیم کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، جو اپنے پچھلے 11 لیگ میچوں میں ناقابلِ شکست تھے۔
صلاح نے پہلا گول 30ویں منٹ میں پنالٹی کک پر کیا، بورنموتھ کے جارحانہ کھیل کے باوجود، لیورپول کے دفاع نے، ورجل وین ڈائک کی قیادت میں، اپنی برتری کو برقرار رکھا۔
75ویں منٹ میں صلاح نے اپنے بائیں پاؤں سے ایک خوبصورت گول کرکے میچ کو یک طرفہ کردیا، اس گول کے ساتھ وہ پریمئیر لیگ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں 178 گول کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچے اور انہوں نے فرینک لیمپارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پرائم منسٹر اسکیم 2025 کا آغاز، فری لیپ ٹاپ کیسے حاصل کا جاسکتا ہے؟
حکومت نے 2025 کے لیے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد پاکستان بھر میں مستحق طلبہ و طالبات میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نے ایک اور لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا
یہ اقدام پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے تحت ’ Digital Youth Hub ‘کا حصہ ہے، جس میں طلبہ طلابات کو ٹیکنالوجی کی دنیا سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ضروری تعاون فراہم کیا جائے گا۔
اسکیم کا یہ تازہ مرحلہ تمام ملک بھر کے طلبہ وطالبات کے لیے ہے۔ اس میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ لیپ ٹاپس کی تقسیم خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔
حکومت کا یہ اقدام ملک بھر میں تعلیم، ڈیجیٹل مہارتوں اور مساوی مواقع کے فروغ کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
لیپ ٹاپ کے حصول کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہطلبہ و طالبات Digital Youth Hub پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں:
ویب سائٹ: www.pmyp.gov.pk
موبائل ایپ: Android اور iOS دونوں پر دستیاب ہے۔
ایپ کے لیے لنکس ڈاؤن لوڈ کریں:
اینڈرائیڈ : tinyurl.com/3y9czkpj
آئی فون: tinyurl.com/4hkykyx6
آخری تاریخدرخواست دینے کی آخری تاریخ 20 مئی 2025 ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پرائم منسٹر اسکیم 2025 فری لیپ ٹاپ