اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈیوٹی روسٹر جاری، 3 نئے ججز بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کے لیے ڈیوٹی روسٹر جاری کرتے ہوئے 3 نئے ججز کو بھی ڈیوٹی روسٹر میں شامل کر لیا ہے۔
چیف جسٹس عامرفاروق کی منظوری کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے جاری کردیا ہے، نئے روسٹر کے مطابق ڈیوٹی روسٹر میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کے بعد 3 ججز کو بھی شامل کیا گیا ہے جو پیر سے مقدمات کی سماعت کریں گے۔
جاری ہونے والے نئے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق دوسرا ڈویژن بینچ نئے ججز جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ہوگا جبکہ جسٹس محمد آصف سنگل بینچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ اسی طرح چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر اسپیشل ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی سماعت کے لیے دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ ہفتہ کے روز سندھ، بلوچستان اور پنجاب سے 3 ججز کو تبدیل کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ بھیج دیا گیا تھا۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس خادم حسین سومرو کا سندھ ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ جسٹس محمد آصف کا بلوچستان ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد جج ججز روسٹر جسٹس خادم حسین سومر جسٹس سرفراز ڈوگر جسٹس عامرفاروق جسٹس فاروق حیدر جسٹس محمد آصف ڈویژن بینچ ڈیوٹی روسٹر ہائیکورٹ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد جسٹس سرفراز ڈوگر جسٹس عامرفاروق جسٹس فاروق حیدر ڈویژن بینچ ڈیوٹی روسٹر ہائیکورٹ وی نیوز اسلام ا باد ہائیکورٹ ڈیوٹی روسٹر
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ وزیراعظم وزراء کو نوٹس بھیجنے کا معاملہ لٹک گیا
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وزیراعظم اور وزراء کو توہین عدالت نوٹس بھیجنے کا معاملہ لٹک گیا۔ فریقین کو نوٹس بھیجنے کے بعد تاحال کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس سے نوٹس فریقین کو بھیجنے کا معاملہ وقتی طور پر رُک گیا، رجسٹرار آفس نے کہا ہے کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے آفس سے16 جولائی کو نوٹ آیا تھا کہ وہ 21 جولائی سماعت کریں گے، ان کے نوٹ سے پہلے ہفتہ وار روسٹر جاری ہو چکا تھا، اب اس میں ترمیم ہونا تھی پھر کاز لسٹ جاری ہونا تھی ہم نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی 21 جولائی کی سماعت کے حوالے سے 16 جولائی کے بعد مجاز اتھارٹی کو نوٹ لکھا تھا، مجاز اتھارٹی کا جواب ابھی نہیں آیا آئے گا تو ہی اس پر کچھ بتا سکیں گے۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس مقرر نہیں تھا جس کو سنا گیا اور آرڈر ہوا اب اس متعلق عدالتی آرڈر پر نوٹس کیسے بھجیں؟ مجاز اتھارٹی سے اس متعلق رائے لیں گے۔ عافیہ صدیقی کیس میں وزیر اعظم اور وزراء کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا، دو ہفتے میں وزیراعظم اور وزراء سے جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔