Jasarat News:
2025-09-18@14:53:17 GMT

کوٹری میں قلت آب کا مسئلہ حل نہ ہوسکا،شہری پریشان

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

کوٹری(جسارت نیوز)کوٹری میں قلت آب کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔پاکستان نوجوان تحریک کے رہنما ستار لْہر نے منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔7فروری کو میونسپل کمیٹی بھوری کے سامنے دھرنے کا اعلان ۔ دھرنے کے بعد منتخب نمائندوں کے گھروں کا محاصرہ کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک کے رہنماستار لْہر،محمد علی مغیری،عمیر سونگی ودیگرنے کوٹری پریس کلب پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی بھولاری کے بیشتر علاقوں میں ٹینکر مافیا کاراج ہے علاقوں میں قلت آب پر مسلسل احتجاج مظاہرے دھرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ جامشورو اور ایم پی اے ایم این اے کوئی توجہ دینے کو تیار نہیں ہیں ٹینکروں کی آمدورفت سے آئیروز حادثات معمول بن چکے ہیں گزشتہ روز بھی معصوم لڑکی فرحانہ ٹینکر کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار چکی ہے مگر انتظامیہ کے کان پرجوں تک نہیں رینگتی ہے۔ٹینکر مافیا نے قلت آب کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مانے نرخ مقرر کیئے ہوئے ہیں۔سرکاری نرخ پر ٹینکر مافیا پانی فروخت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔انہوں نے متنبہ کیا کہ 7فروری کو قلت آب کیخلاف میونسپل آفس کے سامنے بھر پور احتجاج کیاجائیگا اگر قلت آب کا بحران ختم نہ ہوا تو ایم پی اے ایم این اے کے گھروں کے سامنے احتجاج کیاجائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹینکرمافیا اتنی بااثر بن چکی ہے کہ انتظامیہ اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانے سے قاصر ہے اور عوام کو ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیاہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عدالتوں سے بھی ہم کو انصاف نہیں ملتا ہے اگر کوئی درخواست لیکر جاتا ہے تو معزز جج صاحب انکو معافی مانگنے کا کہہ دیتے ہیں آخر ہم انصاف کس سے مانگے۔انہوں نے وزیراعلی سندھ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا کہ فوری مسئلہ پر نوٹس لیکر قلت آب کا بحران ختم کرایا جائے اور متاثرہ علاقوں میں لائن کے ذریعے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قلت ا ب کا انہوں نے

پڑھیں:

گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے: شرجیل میمن

سندھ کے مختلف علاقوں میں24 گھنٹوں میں  3,522 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ سندھ کے ے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ گدو کے مقام پر پانی کا بہاو چھ لاکھ 24 ہزار کیوسک جبکہ سکھر پر پانی کا بہاو پانچ لاکھ 60 ہزار کیوسک ہے۔ کوٹری پر پانی کی آمد 284,325 کیوسک اور اخراج 273,170 کیوسک ہے۔سینیئر وزیر کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 3,522 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک 173027 کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جن میں سے 469 افراد اب بھی ریلیف کیمپس میں مقیم ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ صوبے بھر میں 183 فکسڈ اور موبائل ہیلتھ سائٹس کام کر رہی ہیں جہاں اب تک تقریبا 93 ہزار افراد کو امداد فراہم کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر بیراج پر اونچے اور کوٹری کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
  • پشاور، نادرن بائی پاس پر گیس ٹینکر کا حادثہ، ریسکیو 1122 کا بروقت آپریشن
  • حب میں قائم فیکٹری مقامی افراد کو روزگار فراہم کرے‘ سلیم خان
  • اٹک فیلکن سیمنٹ کمپنی انتظامیہ کی من مانیاں عروج پر،ملازمین سراپا احتجاج
  • مئی 2025: وہ زخم جو اب بھی بھارت کو پریشان کرتے ہیں
  • قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد مسئلہ فلسطین کو دفن کرنے کی کوششں کی جا رہی ہے، مسعود خان
  • نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، شہری پریشان
  • پنجاب اسمبلی میں شوگر مافیا تنقید کی زد میں کیوں؟
  • گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے: شرجیل میمن
  • لانڈھی اسپتال چورنگی پر المناک حادثہ،ماں بیٹا واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق