Express News:
2025-11-05@02:20:29 GMT

پاکستانی ہندوؤں کی استھیاں 8 سال بعد بھارت روانہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

بھارت روانگی کیلیے 400 پاکستانی ہندوؤں کی استھیاں کراچی سے لاہور پہنچا دی گئیں۔

400 سے زائد استھیاں کئی سالوں کے انتظار کے بعد بھارت کے مقدس مقام ہریدوار کے لیے روانہ کی جا رہی ہیں۔ یہ استھیاں کراچی کے قدیم علاقے سولجر بازار میں شری پنچ مکھی ہنومان مندر میں محفوظ تھیں جنہیں گزشتہ روز خصوصی پوجا پاٹ کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے لاہور منتقل کیا گیا۔

کینٹ اسٹیشن کراچی سے بذریعہ ٹرین لاہور پہنچنے والی استھیوں کو گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور لایا گیا جہاں سے آج انہیں واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ کیا جائے گا۔ وہاں سے یہ دہلی پہنچیں گی اور پھر ہریدوار لے جائی جائیں گی۔ ہریدوار میں دریائے گنگا جو ہندو دھرم میں ایک مقدس مقام ہے ان استھیوں کے لیے آخری منزل ہوگی جہاں انہیں رسومات کے ساتھ بہایا جائے گا۔

استھیوں کی روانگی کے موقع پر ہندو برادری کے افراد، مرد و خواتین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ مندر میں دعاؤں اور رسومات کے بعد روانگی کے وقت جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ شری پنچ مکھی ہنومان مندر کے گدی پتی مہاراج شری رام ناتھ نے کہا کہ یہ ہندو برادری کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ آٹھ سال کے طویل انتظار کے بعد ہمارے پیاروں کی آخری رسومات مکمل ہو رہی ہیں۔  یہ ان کے لیے ہماری محبت اور عقیدت کا مظہر ہے۔

بھارت میں ان استھیوں کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ مختلف ہندو تنظیمیں ہریدوار میں ان رسومات میں شرکت کریں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت

لاہور ( نیوزڈیسک) بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت ہونے لگی۔

صوبائی دارالحکومت کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 346 تک پہنچ گیا، گلبرگ 595، سول سیکرٹریٹ 557، اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 547 ریکارڈ کیا گیا ہے، سموگ کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں فیصل آباد میں 377 ، گوجرانوالہ 379 اور ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 276 کو چھو گیا۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے اور ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہندو انتہا پسند: اسلامی تاریخ سے وابستہ ’دہلی‘ کا نام بدلنے کی تیاری
  • ویمنز ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل
  • پاکستان کے خلاف بھارتی کارروائی بے نقاب
  • سندھ سے ایک ہزار ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچ گئے 
  • سری ہری کوٹا: بھارت کا اب تک کا سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں روانہ ہونے کیلیے اڑان بھر رہاہے
  • بھارتی تاریخ کا سب سے وزنی ترین مواصلاتی سیٹلائٹ خلا کیلئے روانہ
  • بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
  • بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے‘ کبھی تھا نہ کبھی ہوگا‘ پاکستانی مندوب
  • بھارت میں گرفتار ہونے والے سارے جاسوس پاکستانی چاکلیٹ کیوں کھاتے ہیں؟