اسد قیصر نے وکلاء تحریک اور لانگ مارچ کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے وکلاء تحریک اور لانگ مارچ کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا
"جیو نیوز" کے پروگرام" کیپٹل ٹاک "میں گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کے پاس اختیار نہیں، یہ ڈمی ہیں، حکمرانوں کو اپنی حیثیت کا پتا چل گیا ہے۔ ہم نے ایسا کمیشن بنانے کا کہا تھا، جو حکومت اور اپوزیشن کو قبول ہو۔حکومت کی جانب سے ہم سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ آئین کی بالادستی کا مطلب آزاد عدلیہ ہے، وکلاء تحریک کی حمایت اور لانگ مارچ کو سپورٹ کریں گے۔
اس امر کا بھی جائزہ لیجیے کہ آپ کس قدر اصول و قوانین دوسرے لوگوں پر تھوپتے ہیں، ان سے پوچھ لیجیے کیا انہیں واقعی آپ کی ہدایات کی ضرورت ہے
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہماری پٹیشن ایک مہینے سے نہیں لگ رہی، انصاف نہیں دیں گےتو ہم کہاں جائیں گے، تمام ادارے ایک دوسرے کا احترام نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ آئین کی بالادستی کےلیے شاہد خاقان عباسی اور دیگر سے بات کی ہے، اس ایک پوائنٹ ایجنڈا پر ہم نے مشترکہ طور پر آگے بڑھنا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کراچی: کینالز کیخلاف سندھ بار کونسل کی ہڑتال، سائلین پریشان
کراچی سٹی کورٹ — فائل فوٹومتنازع نہروں کے خلاف سندھ بار کونسل کی صوبے بھر میں ہڑتال کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک نہروں کی تعمیر کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔
سٹی کورٹ میں چوتھے روز بھی تالہ بندی جاری رہی اور قیدیوں کو پیشی کے لیے نہیں لایا گیا۔
خیرپور میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے پر وکلاء کا احتجاج جاری ہے۔
سٹی کورٹ میں سیکڑوں کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہونے پر سائلین پریشانی کا شکار ہیں۔
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی امور معمول کے مطابق جاری ہیں۔