Daily Ausaf:
2025-11-05@02:40:41 GMT

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی، ٹیکسلا میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔تاہم اعظم خان سواتی کو تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں 5 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما کی 30 جنوری کو ضمانت منظور کی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں بھی اعظم سواتی کو احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔تاہم نومبر میں اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اعظم سواتی سواتی کو اٹک جیل

پڑھیں:

بانی کا متبادل کوئی نہیں، پارٹی کے رہنما خود چمن کو جلانے میں لگے ہیں، عمران اسماعیل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما خود ہی چمن کو جلانے میں لگے ہوئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کا متبادل کوئی نہیں ہوسکتا، بات ختم۔ شاہ محمود قریشی نے بالکل وہی بات کی جو ہم سوچ کر گئے تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے چھ ماہ پہلے خط میں درجہ حرارات نیچے لانے کی بات کی تھی۔ کہا جاتا ہے شاہ محمود قریشی بانی پی ٹی آئی کی جگہ لے لیں گے۔ ہم اپنی رائے دینے اور ان کی رائے لینے شاہ محمود قریشی کے پاس گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ وقاص اکرم جیسے لوگ دوسروں کو باہر نکلنے کا کہتے ہیں اور خود کے پی میں چھپے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے دو منٹ انتظار کروایا وہاں ان کے گھر کی خواتین تھیں۔ شاہ محمود قریشی نے خواتین کو وہاں سے بھجوایا پھر ہم ملاقات کے لیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں اب ہر شخص بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے میں لگا ہے۔ کئی بار ہم بانی پی ٹی آئی کی بات نہیں مانتے تھے ہم دوسری رائے دیتے تھے۔ آج بھی پارٹی کے سینئر لوگوں سے ملاقات ہوئی سب درجہ حرارات نیچے لانے کے حامی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اندازا ہے بانی پی ٹی آئی ہم سے زیادہ ا سیر رہنماﺅں کی بات سنیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے بھی کہا درجہ حرارت نیچے لانے کی ضرورت ہے۔ اگر بانی پی ٹی آئی تیار ہوجاتے ہیں تو پھر ہم دوسری طرف بھی بات کریں گے۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • پشاور ہائیکورٹ :اعظم سواتی کو 10دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • بانی کا متبادل کوئی نہیں، پارٹی کے رہنما خود چمن کو جلانے میں لگے ہیں، عمران اسماعیل
  • پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • کوہستان اسکینڈل: پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو نیب انکوائری میں شامل ہونے کا حکم
  • نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے راولپنڈی میں بنو قابل پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ جواد اودیگر نے ان کا استقبال کیا
  • NLFوفد کا PTCLوائرلیس کالونی کا دورہ
  • مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کھائی میں گرنے سے جاں بحق
  • شیخ وقاص اکرم نے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر طنز کے تیر چلا دیے
  • پی ٹی آئی رہنما خولہ چودھری کو راولپنڈی کچہری میں پیش کردیا گیا