عدت کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کیخلاف اپیل نیا بنچ بنانے کیلئے واپس بھیجنے کا حکمنامہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کیخلاف اپیل نیا بنچ بنانے کیلئے فائل واپس بھیجنے کا حکمنامہ جاری کر دیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے نیا بنچ بنانے کیلئے فائل واپس بھیج دی،جسٹس محمد اعظم خان نے خاور فرید مانیکا کی اپیل پر سماعت کرنے سے معذرت کی تھی،بانی پی ٹی آئی کے وکلانے جسٹس اعظم خان کے کیس کی سماعت کرنے پر اعتراض اٹھایا تھا۔
جسٹس اعظم خان نے کہاکہ میں نے بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یہ کیس سُن رکھا ہے، مناسب یہی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کا کوئی اور بنچ کیس کی سماعت کرے، رجسٹرار آفس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ضروری اقدامات کرے۔
اعظم سواتی کی 9 مئی کے پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
آڈیو لیکس کیس میں بڑی پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل کر دیا گیا
ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آڈیو لیکس کیس کو جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل کر کے جسٹس اعظم خان کی عدالت میں مقرر کر دیا گیا ہے۔ مقدمے کی یہ منتقلی جسٹس بابر ستار کا سنگل بینچ ختم ہونے کے باعث عمل میں آئی۔ کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل 4 نومبر کو جسٹس اعظم خان کریں گے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس آڈیو لیکس کیس کے خلاف حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا تھا۔ یہ درخواستیں بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔