سینئر ججوں کو نظرانداز کرکے جونیئر کی تعیناتی نظام انصاف پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے سینئر ججز کو نظرانداز کرکے جونیئر ججز کی تعیناتی انصاف کے نظام پر اثرانداز ہونے کی کوشش قرار دے دی۔
اپنے ایک بیان میں حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں حالیہ تبادلوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس فیصلے کے خلاف وکلاء برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ججز کے تبادلے نظامِ انصاف کو مفلوج کرنے کے مترادف ہیں، سینئر ججز کو نظرانداز کرکے جونیئر ججز کی تعیناتی انصاف کے نظام پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے، ملک پر دہائیوں سے مسلط سیاسی اشرافیہ عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے درپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اشرافیہ عدالتوں کو بھی سیاست کا اکھاڑا بنا رہی ہے، جعلی حکومت کے غیر قانونی فیصلوں کے خلاف وکلا، صحافی اور سیاستدان سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا، بیرسٹر راجہ انصاری
ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ نے کہا کہ ہم سعودی شہزادے کے انتہائی مشکور ہیں کہ جس طرح سے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا والہانہ استقبال کیا انہیں گلے لگایا یہ اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان اس خطے میں امت مسلمہ کا لیڈر کا ابھر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری نے پاکستان اور سعودی حکومت کے درمیان دفاعی معاہدہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ بیرسٹر راجہ انصاری نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا میں مسلم امہ کے لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آرہا ہے، وزیراعظم کی شاندار ذمہ دارانہ خارجہ پالیسی اور ہماری سیکورٹی فورسز کی حکمت عملی سے جس طرح خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھا اوراپنا دفاع یقینی بنایا۔ ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ نے کہا کہ آج دنیا بہادر قوموں کیساتھ کھڑی ہے، ہم سعودی شہزادے کے انتہائی مشکور ہیں کہ جس طرح سے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا والہانہ استقبال کیا انہیں گلے لگایا یہ اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان اس خطے میں امت مسلمہ کا لیڈر کا ابھررہا ہے، آج مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی خارجہ پالیسی نے پاکستان کو دنیا کی صف اول میں کھڑا کردیا ہے۔ بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری کا کہنا تھا کہ بھارت جو کل تک ہمیں تنہا کرنا چاہتا تھا آج خود تنہاہ کھڑا ہے، پاکستان اس وقت دنیا میں مرکز نگاہ ہے، وہ آج ہمارا وزیراعظم ہے ہمارا ملک ہے اور ہمارے ملک کی عوام ہے۔