ٹنگسٹن، ٹیلوریم، بسمتھ، مولیبڈینم اور انڈیم سے متعلقہ اشیاء پر برآمدی کنٹرول کو نافذ کیا جائے گا ، چینی وزارت تجارت
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت اور کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے عوامی جمہوریہ چین کے برآمدی کنٹرول کے قانون ، غیر ملکی تجارت کے قانون ، کسٹمز قانون اور دوہری استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرول سے متعلق عوامی جمہوریہ چین کے ضوابط کے مطابق ایک اعلان جاری کیا۔ قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ اور عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے، چین نے ٹنگسٹن، ٹیلوریم، بسمتھ، مولیبڈینم اور انڈیم پر برآمدی کنٹرول کے نفاذ کی منظوری دی ہے جو کہ مذکورہ اشیاء کو برآمد کرنے والے برآمد کنندگان کو ” چین کے مذکورہ قوانین اور ضابطوں پر کاربند رہنے کا پابند کرتا ہے ۔متعلقہ برآمد کنندگان کو ان ایشا کی برآمد پر عوامی جمہوریہ چین کے برآمدی کنٹرول کے قانون اور وہری استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرول سے متعلق ضوابط کے مطابق چینی ریاستی کونسل کے کمرشل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے اجازت لینا ہو گی ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
احتجاج کے باعث ہائی ویز کی بندش سے ملکی برآمدات کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے؛ ایس ایم تنویر
یونائیٹڈ بزنس گروپ (UBG) کے سرپرستِ اعلیٰ ایس ایم تنویر نے احتجاج کے باعث سندھ کی نیشنل ہائی ویز کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ملک کی اعلیٰ کاروباری شخصیت اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (UBG) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر نے کہا کہ ہائی ویز بند ہونے کی وجہ سے ملک کی برآمدات کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان کی برآمدات گزشتہ سہ ماہی میں 12 فیصد کم ہوئی ہیں، جس کی ایک بڑی وجہ یہی لاجسٹک مسائل ہیں۔
اپنے بیان میں ایس ایم تنویر کا مزید کہنا کہ کاروباری برادری موجودہ صورت حال پر سخت پریشان اور مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی کیفیت کا شکار ہے۔ موجودہ بندش نہ صرف ہماری برآمدی اہداف کو متاثر کر رہی ہے بلکہ پاکستان کی حیثیت کو ایک قابلِ بھروسہ تجارتی شراکت دار کے طور پر نقصان پہنچا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ برآمدی کنسائنمنٹس کی بروقت اور بلا تعطل نقل و حرکت انتہائی ضروری ہے تاکہ بین الاقوامی معاہدوں پر عملدرآمد ممکن ہو سکے۔ ہمارے پاس وقت اور مواقع ضائع کرنے کی گنجائش نہیں۔ حکومت کو فوری طور پر اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔
ایس ایم تنویر نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ مظاہرین سے بات چیت کر کے انہیں سڑک سے ہٹ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے پر قائل کرے تاکہ برآمدی سامان کی ترسیل میں رکاوٹ نہ ہو۔
سربراہ یونائیٹڈ بزنس گروپ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ایسا حل نکالنا ہوگا جو مظاہرین کے حقوق اور ملکی معیشت کی ضروریات میں توازن پیدا کرے۔ اس مسئلے کا بروقت حل پاکستان کی معاشی استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔