کیا ہنی سنگھ اور عاطف اسلم کا گانا آ رہا ہے؟ دبئی کی ملاقات نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا!
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں دبئی میں ایک شاندار کنسرٹ میں پرفارم کرکے مداحوں کو محظوظ کیا اور ان کے گانوں نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔
کنسرٹ کے بعد، عاطف اسلم نے بھارتی ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ اور عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار جیسن درولو کے ساتھ ایک شاندار عشائیے میں شرکت کی۔
یہ تینوں سپر اسٹارز دبئی میں ایک ساتھ وقت گزارتے نظر آئے، جس کی تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
ان پوسٹس نے مداحوں میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ کہیں یہ ملاقات کسی بڑے میوزک پروجیکٹ کا پیش خیمہ تو نہیں؟
ہنی سنگھ نے اپنی پوسٹ میں عاطف اسلم کو اپنا "سرحدوں سے بالاتر بھائی" قرار دیا، جبکہ عاطف اسلم نے بھی اپنے فالوورز کے ساتھ اپنے کنسرٹ کے جھلکیاں شیئر کیں، جن میں ان کا "دل سے رے" (شاہ رخ خان کی فلم دل سے کا مشہور گانا) گانے کا کلپ بھی شامل تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Jason Derulo (@jasonderulo)
مداحوں کو اب بے صبری سے انتظار ہے کہ آیا یہ تینوں میوزک انڈسٹری میں کوئی بڑا دھماکہ کرنے جا رہے ہیں یا یہ ملاقات محض ایک دوستانہ ڈنر تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
موسیقی کے عظیم معمار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
موسیقی کے عظیم معمار خواجہ خورشید انور کی آج 41ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔
برصغیر کے عظیم موسیقار، ہدایت کار اور فلسفی خواجہ خورشید انور کی آج 41ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ 21 مارچ 1912 کو میانوالی میں پیدا ہونے والے اس نابغۂ روزگار فنکار نے فلمی دنیا کو کوئل، جھومر، شیریں فرہاد اور ہیر رانجھا جیسے لازوال شاہکار دیے۔
ملکہ ترنم نورجہاں، زبیدہ خانم اور مہدی حسن سمیت کئی نامور گلوکاروں نے ان کی دھنوں پر اپنی آواز کا جادو جگایا۔ خواجہ خورشید انور نے پنجاب یونیورسٹی سے فلسفہ میں ایم اے کیا اور انڈین سول سروس کا امتحان پاس کرنے کے باوجود انقلابی نظریات کے باعث نوکری ترک کر دی۔
انہیں 1955 میں فلم انتظار پر بہترین موسیقار اور فلم ساز کے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ نگار ایوارڈز اور ستارۂ امتیاز بھی ان کے اعزازات میں شامل ہیں۔ 30 اکتوبر 1984 کو وفات پانے والے خواجہ خورشید انور آج بھی اپنی لازوال موسیقی کے باعث مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔