Jasarat News:
2025-04-25@05:02:24 GMT
محرابپور،ٹریفک حادثہ ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
محراب پور(جسارت نیوز) مورو پولیس تھانہ کی حدود جمالی ٹاؤن میں دو موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے بعد ایک موٹر سائیکل سوار ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل غلام شبیر ولد بخشل کھوسو پیچھے سے آنے والی ڈاٹسن گاڑی سے کچل کر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ: انسداد پولیو مہم کے دوران فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق
— فائل فوٹومستونگ میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
مستونگ کے علاقے کلی تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق لیویز اہلکار انسدادِ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔