آئی ایس او ضلع ملتان کا پہلا اجلاس عمومی، ضلعی کابینہ کی منظوری اور حلف برداری
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
ریجنل اسسٹنٹ چیف سکاوٹ جنوبی پنجاب ریجن حسن رضا نے ابتدائی کلمات ادا کیے، امام جمعہ جامعہ مسجد حیدریہ گلگشت ملتان علامہ احسان رضی نے اراکین مجلس عمومی سے گفتگو کی۔ تمام یونٹس نے کارگردگی رپورٹ پیش کی، دعائے کمیل کی تلاوت کی گئی، نماز مغربین کے بعد رکن مرکزی نظارت اور سابق مرکزی صدر ائی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی نے اراکین مجلس عمومی سے گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع ملتان سال 25-2024 کا پہلا اجلاس عمومی بعنوان آمادگی ظہور و ارتقا تنظیم المصطفی ہاوس ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔ ریجنل اسسٹنٹ چیف سکاوٹ جنوبی پنجاب ریجن حسن رضا نے ابتدائی کلمات ادا کیے، امام جمعہ جامعہ مسجد حیدریہ گلگشت ملتان علامہ احسان رضی نے اراکین مجلس عمومی سے گفتگو کی، تمام یونٹس نے کارگردگی رپورٹ پیش کی، دعائے کمیل کی تلاوت کی گئی، نماز مغربین کے بعد رکن مرکزی نظارت اور سابق مرکزی صدر ائی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی نے اراکین مجلس عمومی سے گفتگو کی اور ولادت باسعادت مولا امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ ضلعی کابینہ برائے سال 2024-25 کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ضلع سے یونٹ مسئولین اور ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کا اختتام دعائے سلامتی امامِ زمانہ عج سے کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی