وزیر داخلہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کیو ینجن سے ملاقات کی ہے، جس میں بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس کے مابین تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دورہ بیجنگ کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے طویل رہی، ملاقات کے دوران پیرا ملٹری فورسز کے لیے بارڈرز کو محفوظ کرنے سے متعلق تعاون پر بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: چینی وزیراعظم کے اعزاز میں صدر زرداری کا ظہرانہ، پاکستان اور چین کا اسٹریٹجک تعاون مزید گہرا کرنے پر اتفاق
پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے گفتگو بھی کی گئی، پولیس کے لیے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے چین سے حصول کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
ملاقات کے دوران انٹیلیجنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں جنوری میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کی داد رسی کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اتفاق اسلام آباد پولیس بیجنگ پولیس پولیس پیراملٹری فورسز تعاون جدید ٹیکنالوجی چینی پم منصب دورہ چین ملاقات وزیر داخلہ محسن نقوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اتفاق اسلام ا باد پولیس بیجنگ پولیس پولیس تعاون جدید ٹیکنالوجی چینی پم منصب دورہ چین ملاقات وزیر داخلہ محسن نقوی وزیر داخلہ محسن نقوی چینی ہم منصب کیا گیا کے لیے
پڑھیں:
چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ
چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے الماتی میں قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ موراٹ نورٹلو کے ساتھ چین-قازقستان وزرائے خارجہ کے دوسرا اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کی ۔
اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مختلف امور پر وسیع تر اتفاق رائے پایا گیا۔ فریقین اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت دیگر کثیر الجہتی فریم ورک کے اندر تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنائیں گے، آزاد تجارت اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کی حمایت کریں گے، یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کریں گے اور
بین الاقوامی قوانین اور انصاف کا دفاع کرتے ہوئے حقیقی کثیر الجہتی تعاون پر عمل کریں گے۔ڈائیلاگ کے بعد فریقین نے دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کی یادداشت اور دیگر دستاویزات پر دستخط کیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی نیوکلیئر پاور کا مجموعی پیمانہ پہلی بار دنیا میں پہلے نمبر پر، توانائی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ چین کی نیوکلیئر پاور کا مجموعی پیمانہ پہلی بار دنیا میں پہلے نمبر پر، توانائی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کا پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کا اسلام آباد کی ترقی کے لیے اشتراک پر اتفاق تجارتی تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے، چینی وزیر خارجہ چوتھے عالمی میڈیا انوویشن فورم کا چین کے صوبہ شان دونگ کے شہر چھو فو میں انعقاد امریکہ کی جانب سے محصولات کا بےجا استعمال ترقی پذیر ممالک کے لیے سنگین چیلنج ہے، چینCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم