سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کرکٹ کی لاہور آمد، سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم آکلینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، لاہور آمد پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی اور کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اعلان کے باوجود سہ ملکی سیریز کے ٹکٹس شائقین کرکٹ کو کیوں نہیں مل سکے؟
سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی رکھی گئی ہے۔ سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم جمعہ کو لاہور پہنچے گی اور اگلے روز پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز کے ٹکٹس آج سے ملنا شروع، کونسا ٹکٹ کتنے کا ہوگا؟
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین ہوگا۔
پاکستان 12 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈے نائٹ میچ کھیلے گا۔ سیریز کا فائنل 14 فروری کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آمد پاکستان پریس کانفرنس پریکٹس پہنچ گئی جنوبی افریقہ سخت سیکیورٹی سہ ملکی سیریز کپتان کرکٹ ٹیم لاہور نیوزی لینڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پریس کانفرنس پریکٹس پہنچ گئی جنوبی افریقہ سخت سیکیورٹی سہ ملکی سیریز کپتان کرکٹ ٹیم لاہور نیوزی لینڈ سہ ملکی سیریز جنوبی افریقہ نیوزی لینڈ فروری کو
پڑھیں:
ٹیسٹ سیریز؛ انگلینڈ اگلے سال پاکستان کی میزبانی کرے گا
لاہور:پاکستان ٹیسٹ ٹیم اگلے سال برطانیہ کا دورہ کرے گی، جس کا شیڈول بھی سامنے آگیا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر 2026 میں شیڈول سیریز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے ہیڈنگلے لیڈز میں ہوگا اور 27 اگست سے دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی لندن کا لارڈز اسٹیڈیم کرے گا۔
اس طرح، تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔