سرگودھا، بچوں نے 80 سالہ والد کی 32 سال کی خاتون سے شادی کرادی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
سرگودھ(نیوزڈیسک)بچوں نے اکیلا پن دور کرنے کیلئے 80 سالہ والد کی 32 سال کی خاتون سے شادی کرادی،شادی کی تقریب میں دُلہے کے 80 بیٹے، بیٹیوں، پوتے، پوتیوں، نواسے اور نواسیوں نےخوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے
سرگودھا کی محمدی کالونی کے رہائشی چاچا بشیر کی شادی دھوم دھام سے انجام پاگئی۔ بچوں کاکہناتھا کہ والد کی شادی میں مہندی کی تقریب سمیت تمام رسمیں ادا کی گئیں۔شادی کی تقریب میں دُلہے کے 80 بیٹے، بیٹیوں، پوتے، پوتیوں، نواسے اور نواسیوں نےخوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔
بچوں کاکہناہےکہ والد کا اکیلا پن دور کرنے پر خوشی محسوس ہورہی ہے۔ اُدھر 32 سالہ خاتون کو دُلہن بناکر گھر لانے پر 80 سال کے چاچا بشیربھی خوشی سےنہال ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان: جانور دھوپ میں کیوں باندھے؟ بھائی نے کلہاڑی سے بہن کو قتل کر دیا
—فائل فوٹوڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے شیرو کہنہ کے ایک گھر میں بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں والد کا کہنا ہے کہ بیٹے نے جانور دھوپ میں بندھے دیکھے تو مشتعل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیے جھنگ: کھانا بنا کر دینے میں تاخیر پر بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیاوالد نے بتایا ہے کہ بیٹے نے غصے میں کلہاڑی کے وار سے اپنی بہن کو قتل کر دیا۔
ڈی آئی خان پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا کہ جبکہ ملزم فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔