نواز شریف کا پرنس کریم آغاخان کے انتقال پر اظہارِ افسوس
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ پرنس کریم آغاخان ایک بین الاقوامی شناخت رکھنے والی محترم شخصیت تھے، جو پاکستان کے حقیقی دوست اور محبت کرنے والے افراد میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ ان کی وفات ہم سب کے لیے ذاتی نقصان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرنس کریم آغاخان نے تعلیم، صحت اور ثقافت کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ دنیا میں امن، اسماعیلی کمیونٹی اور پاکستان میں سماجی ترقی کے لیے ان کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
نواز شریف نے پرنس کریم آغاخان کے اہلِ خانہ اور اسماعیلی کمیونٹی سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر آباد پہنچنے پر گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سفر کیا، ان کا خیر مقدم کرنے کے لئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم تھا، الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔ عوام وزیراعلیٰ کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سوار ہوئیں، مریم نواز شریف نے بس سٹاپ سے ای بس پر سفر کیا۔ مریم نواز شریف کا خیر مقدم کرنے کے لئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم تھا، الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔ عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے، مریم نواز شریف نے الیکٹرک بس کا باقاعدہ افتتاح کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیر آباد الیکٹرک بس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر آباد میں 15 ماحول دوست الیکٹرک بسیں شہر کے مختلف مضافاتی روٹس پر چلائی جائیں گی، الیکٹرک بس میں مسافروں کے کے لئے وائی فائی اور ہر سیٹ پر موبائل چارجنگ پورٹ بھی میسر ہے۔ ماحول دوست الیکٹرک بسیں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنز اور آرام دہ ہیں، الیکٹرک بس میں خواتین کے تحفظ اور سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے الگ کمپارٹمنٹ مختص کئے گئے ہیں۔
خواتین کو ہراساں کرنے والے واقعات کے سدباب کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی الیکٹرک بس میں نصب ہیں۔ الیکٹرک بسیں وزیر آباد تا علی پور چٹھہ اور وزیرآباد تا شیخو پور موڑ کے روٹس پر چلائی جائیں گی، وزیر آباد میں الیکٹرک بسوں کے لئے 3 خصوصی چارجنگ سٹیشن بھی قائم کئے گئے ہیں۔