اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)قائمقام صدرسید یوسف رضا گیلانی نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور آغا ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے بانی اور سربراہ پرنس کریم خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ پرنس کریم خان انسانیت سے محبت کرنے والے انسان تھے، ان کی تعلیم اور صحت کے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،انہوں نے پسماندہ اور متوسط طبقات کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

جاری تعزیتی پیغام میں قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی وفات کا سن کر دل بہت افسردہ ہے۔ قائمقام صدر نے کہاکہ پرنس کریم خان انسانیت سے محبت کرنے والے انسان تھے،پرنس کریم آغا خان کی تعلیم اور صحت کے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،پرنس کریم آغا خان نے پسماندہ اور متوسط درجے کے طبقات کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک نے پاکستان کے دور دراز علاقوں میں صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کی ہیں،پرنس کریم آغا خان نے امن اور برداشت کا درس دیا اور انسانیت کی خدمت کیلئے انکی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پاکستانی قوم پرنس کریم آغا خان کی وفات پر غمزدہ ہے ،پاکستان کی حکومت، عوام اور پارلیمان پرنس کریم آغا خان کے خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں شریک ہیں۔قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالی سوگواران کو یہ غم برداشت کرنے کا حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے۔آمین.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سید یوسف رضا گیلانی نے

پڑھیں:

گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کا تھائی ملکہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ملکہ سرکِت کے انتقال پر تھائی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ ملکہ سرکِت کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس سے قبل گورنرسندھ جب رائل تھائی قونصلیٹ پہنچے تو تھائی قونصل جنرلShurashete Boontinand نے ان کا خیرمقدم کیا۔ گورنر سندھ نے قونصلیٹ میں تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات قلمبند کئے۔گورنرسندھ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تھائی عوام کے ساتھ ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
  • وزیر داخلہ کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس
  • محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
  • شکارپور:سابق وزیردفاع آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کرگئے
  • عقیل شہزاد آرائیں کو کمیونٹی خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
  • سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کا انتقال: زرداری،  شہباز‘مراد شاہ کا افسوس
  • گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کا تھائی ملکہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت
  • یوسف تاریگامی کا بھارت میں آزادی صحافت کی سنگین صورتحال پر اظہار تشویش