ایک بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر دلی تعزیت و افسوس کا اظہار کرتا ہوں، سوگوار خانوادہ گرامی اور پوری اسماعیلی برادری کے لئے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ و پیروکاروں کو صبر دے۔ ‏اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر دلی تعزیت و افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ سوگوار خانوادہ گرامی اور پوری اسماعیلی برادری کے  لئے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ و پیروکاروں کو صبر دے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسماعیلی برادری کے

پڑھیں:

کراچی، ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے کریم آباد میں اپوا کالج کے قریب ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سنار صدر صرافہ بازار سے کریم آباد آرہا تھا، سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

کریم آباد جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ کریم آباد کا سنار صدر کی لیب میں سونا لے کر گیا تھا، واپسی پر اپوا کالج کے قریب 4 ملزمان نے اسے لوٹ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں موجود  سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز جمع کی جارہی ہیں۔


متعلقہ مضامین

  • کراچی، ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
  • کراچی میں ایک اور بڑی ڈکیتی، کریم آباد پل پر ڈاکو 1 کروڑ 20 لاکھ لے اُڑے
  • امیر مقام کا پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
  • شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • استعفوں کا ڈھیر لگا دیا
  •  یہ دن قربانی اور جدوجہد کی  یاد دلاتا ہے‘ناصر شاہ
  • عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس میں شرکت؛ وزیراعظم کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں
  • برطانوی ولی عہد کی رہائشگاہ کے نزدیک گاڑیاں چرا لے جانے والے چور بچ نکلے، سراغ نہ لگ سکا
  • وسیم بادامی نے عمر شاہ کی اچانک موت کی وجہ بتادی
  • جِلد سے ٹیٹو کو مٹانے والی جدید کریم