10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملہ،چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل 6 فروری کو ہوگا، 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے ناموں پر غور ہوگا۔
لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل 6فروری کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوگا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس سپریم کورٹ کمیٹی روم میں دن 2 بجے ہوگا، جوڈیشل کمیشن کو 10 ایڈیشنل ججز کیلئے 49 نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں، 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے ناموں پر غور ہوگا۔
لاہور ہائیکورٹ کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز کے ناموں پر غور ہوگاجن میں ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد اکمل خان، ڈسٹرکٹ سیشن جج جزیلہ اسلم، ڈسٹرکٹ سیشن جج ابہر گل خان کے ناموں پر غور ہوگا، اجلاس میں 45سینئر وکلاء کے ناموں پر غور ہوگا۔
اجلاس میں ایڈووکیٹ عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرین انور راجہ کے ناموں پر غور ہوگا، اجلاس میں اسد محمود عباسی،عصمہ حامد،بشریٰ قمر کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں اقبال احمد خان، سلطان محمود، غلام سرور کے ناموں پر غور ہوگا۔
اجلاس میں حیدر رسول مرزا، حارث عظمت، حسیب شکور پراچہ کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں حسن نواز مخدوم، ہماں اعجاز زمان کے ناموں پر غور ہوگا، اجلاس میں خالد اسحاق، ملک جاوید اقبال وئیں، ملک محمد اویس خالد کے ناموں پر غور ہوگا۔
اجلاس میں ملک وقار حیدر اعوان،میاں بلال بشیر، مغیث اسلم ملک کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں محمد اورنگزیب خان، محمد جواد ظفر، محمد نوید فرحان کے ناموں پر غور ہوگا۔
اجلاس میں نوازش علی پیرزادہ، ساجد خان تنولی، ثاقب جیلانی کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں محمد زبیر خالد، منور السلام، مقتدر اختر شبیر کے ناموں پر غور ہوگا، اجلاس میں مشتاق احمد مہل، نجف مزمل خان، نوید احمد خواجہ کے ناموں پر غور ہوگا۔
اجلاس میں قادر بخش، قاسم علی چوہان، رافع زیشان جاوید الطاف کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں رانا شمشاد خان، رضوان اختر اعوان، صباحت رضوی کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں سلمان احمد، سمیعہ خالد، سردار اکبر علی کے ناموں پر غور ہوگا، اجلاس میں شیغن اعجاز، سید احسن رضا کاظمی کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں انتخاب حسین شاہ اور عثمان اکرم ساہی کے ناموں پر غور ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ناموں پر غور ہوگا اجلاس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی ڈسٹرکٹ سیشن جج جوڈیشل کمیشن
پڑھیں:
ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس؛ وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔
اجلاس اسرائیل کے حالیہ قطر پر حملے کے بعد طلب کیا گیا تھا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے 9ستمبر کو قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید ترین مذمت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر نے قطر کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا جبکہ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوحہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس نے مسلم دنیا کی طرف سے ایک مضبوط اور یکجہتی پر مبنی پیغام دیا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت اب مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے اپنی دلی عقیدت اور نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔
صدر پزشکیان نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا اور وزیراعظم کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے اور پاکستان ایران تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش ظاہر کی۔ دونوں رہنماؤں نے تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔