Nawaiwaqt:
2025-09-18@20:56:32 GMT

ایف آئی اے کی لاہور میں کارروائی، 2 انسانی اسمگلر گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

ایف آئی اے کی لاہور میں کارروائی، 2 انسانی اسمگلر گرفتار

 وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور زون نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دیں، جس کے نتیجے میں دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ لاہور اور قصور میں ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زاہد مصطفیٰ اور امجد بھٹی کو گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مطلوب مفرور ملزم زاہد مصطفیٰ کو کینیڈا کی جعلی نوکری کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 3.

99 ملین روپے غبن کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ملزم 2024 سے فرار تھا، جس کے خلاف لاہور کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل میں مقدمہ درج ہے۔ جبکہ امجد بھٹی نے جعلی روزگار سکیم چلائی، متعدد شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کے جعلی وعدوں سے دھوکہ دیا۔چھاپے کے دوران اہلکاروں نے ان کے قبضے سے متعدد پاکستانی پاسپورٹ اور جعلی ہسپانوی پاسپورٹ برآمد کر لیے۔ ان میں سے کوئی بھی ان دستاویزات کی درست وضاحت فراہم نہیں کرسکا۔تفتیش کے دوران دونوں ملزمان انکشاف کیا کہ انہوں نے شہریوں سے غیر قانونی طور پر پاسپورٹ حاصل کیے تھے تاہم لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے میں ناکام رہے، بڑی رقم لینے کے بعد وہ حکام سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی لاہور زون کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، متاثرین کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔ انسانی سمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانیوالے 2 افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، 2 اشتہاری ملزمان گرفتار
  • جعلی فٹبال ٹیم، انسانی اسمگلر کے بڑے انکشاف سامنے آ گئے
  • جعلی فٹبال ٹیم، انسانی اسمگلر کے بڑے انکشاف سامنے آ گئے، ڈائریکٹر ایف آئی اے
  • کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
  • جعلی فٹبال ٹیم جاپان پہنچا دینے کا معاملہ، ڈی پورٹ ہونے والے 22 ’کھلاڑی‘ گرفتار
  • فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
  • انسانی اسمگلرز کا نیا طریقہ واردات بے نقاب، ملزم گرفتار
  • لاہور؛ ایشیا کپ کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4بکیے گرفتار
  • لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار