Daily Ausaf:
2025-11-05@02:00:17 GMT

بلوچستان: سوراب میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

سوراب(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے علاقے ضلع سوراب میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

سول ہسپتال سوراب کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر سلیم مستوئی نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ سوراب کے علاقے نغاڑ میں کراچی-کوئٹہ قومی شاہراہ پر ہونے والے حادثے کے نتیجے میں 4 افراد کی لاشیں اور 5 زخمیوں کو سول ہسپتال سوراب منتقل کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹراما سینٹر کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

ایم ایس سول ہسپتال سوراب کے مطابق حادثہ کراچی سے آنے والے 2 مسافر گاڑیاں سوراب کے ایک مقامی شہری کی گاڑی کے درمیان ہوا۔

ڈاکٹر سلیم مستوئی کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ دسمبر میں لسبیلہ میں ہائی وے پر کار اور تیز رفتار ٹرک کے درمیان تصادم کے دوران ایک ہی خاندان کی 3 خواتین اور ایک بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گئے تھے۔
مزیدپڑھیں:فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو کیوں سلیکٹ کیا؟ عاقب جاوید نے تنقید کا جواب دے دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سوراب کے

پڑھیں:

افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی

افغانستان کے شمالی شہر مزار شریف اور اس کے نواحی علاقوں میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب 6.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

افغان صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف اور اطراف میں پیر کی صبح شدید زلزلہ محسوس کیا گیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک 10 افراد کے جاں بحق اور 260 کے قریب زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ مزار شریف کی آبادی تقریباً پانچ لاکھ 23 ہزار کے قریب بتائی جاتی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے لیے ’اورنج الرٹ‘ جاری کیا گیا ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جانی نقصان اور تباہی کے امکانات زیادہ ہیں اور بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی ویڈیوز اور منہدم عمارتوں کی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں امدادی کارکنوں کو ملبے سے لاشیں نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم اِن ویڈیوز اور تصاویر کی تاحال مستند ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

A powerful earthquake struck northern Afghanistan in the middle of the night, causing houses to collapse while residents were deeply asleep, resulting in numerous fatalities. pic.twitter.com/t4x6dNmwdQ

— Nilofar Ayoubi ???????? (@NilofarAyoubi) November 2, 2025


بلخ صوبے میں طالبان حکومت کے ترجمان حاجی زید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ زلزلے کے بعد شولگرا ضلع میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زیادہ تر افراد اونچی عمارتوں سے گرنے کے باعث زخمی ہوئے۔

انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں مزار شریف کی مشہور ’نیلی مسجد‘ کے احاطے میں ملبہ بکھرا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ یہ ایک تاریخی مسجد ہے جسے حضرت علیؓ کے مزار کی نسبت سے ایک اہم مذہبی و تاریخی مقام سمجھا جاتا ہے۔

یادي زلزلې د روضیې شریفي ښکلا ته هم ستر زیان رسولي.

???? pic.twitter.com/U6Rj5n4PZF

— Haji zaid (@Hajisahib1234) November 2, 2025


افغان طالبان کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان بلخ اور سمنگان صوبوں میں ہوا، جہاں کئی شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ امدادی ٹیموں متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو مدد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

وزارتِ صحت کے ترجمان شرفات زمان نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں مصروف ہیں جبکہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ان کے مطابق ’تمام قریبی اسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ طبی عملہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکا ہے۔‘

رواں سال اگست کے آخر میں جنوب مشرقی افغانستان میں آنے والے زلزلے میں دو ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔ اس تباہ کن زلزلے میں سینکڑوں گھر منہدم اور لوگ ملبے تلے دب گئے تھے۔

ماہرین کے مطابق افغانستان دو فعال فالٹ لائنز پر واقع ہے، جہاں بھارتی اور یوریشیائی ٹیکٹونک پلیٹس کے ٹکراؤ کے باعث اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں معمولی جھٹکے بھی شدید تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • محرابپور،ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق،ساتھی زخمی
  • بھارت میں خطرناک ٹریفک حادثہ‘ درجنوں مسافر ہلاک
  • بھارتی ریاست تلنگانہ میں المناک بس حادثہ، 20 افراد ہلاک
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد ہلاک، 150 زخمی
  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی
  • سمندری؛ موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
  • فیصل آباد، پولیس وین کو حادثہ، ایک اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
  • قصور: مختلف ٹریفک حادثات میں 2خواتین جاں بحق
  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
  • سمندری کے قریب ملتان پولیس کی نفری کی گاڑی کو حادثہ، دو اہلکار جاں بحق، آٹھ زخمی