بیجنگ:صدر آصف علی زرداری نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے، جس میں دوطرفہ تعاون، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم ملاقات میں صدر مملکت نے چینی صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق، چین کے عظیم عوامی ایوان میں ہونے والی اس ملاقات سے قبل صدر آصف زرداری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جہاں چینی صدر نے مہمان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر بچوں کے ایک گروپ نے مہمان صدر کو خوش آمدید کہا۔

دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات میں مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے اگلے مرحلے پر بات چیت ہوئی، جسے دونوں ممالک کے لیے خوش حالی اور ترقی کا ضامن قرار دیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں چین کے قائدانہ کردار کی تعریف کی اور سی پیک کو باہمی مفادات کی روشن مثال قرار دیا۔ ملاقات میں عوامی روابط، ثقافتی تبادلے اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

بعد ازاں دونوں صدور کی موجودگی میں مختلف شعبوں بشمول سائنس و ٹیکنالوجی، توانائی، میڈیا اور سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ اس ملاقات کے بعد صدر شی جن پنگ نے پاکستانی صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں خصوصی عشائیے کا اہتمام بھی کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیر خزانہ کی امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور سے ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور محمد بن ھادی الحسینی سے ملاقات کی۔

واشنگٹن میں ہوئی اس ملاقات میں وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کو پاکستان کے معاشی اشاریوں، حالیہ فِچ کی طرف سے خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور حکومت کے نجکاری کے ایجنڈے سے آگاہ کیا۔ 

انہوں نے مفاہمتی یادداشتوں کو عملی معاہدوں میں بدلنے کی ضرورت پر زور دیا اور کرپٹو کرنسی کے ضابطہ کار سے متعلق متحدہ عرب امارات کے تجربے سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ 

وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مالیات کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی رہنماؤں ہمایوں خان اور روبینہ خالد کی اہم ملاقات، بی آئی ایس پی کی بہتری اور خواتین کو بااختیار بنانے پر گفتگو
  • چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی ہارس رائیڈنگ فیڈریشن کے مابین تعاون
  • چین اور کینیا کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں رہنما کردار ادا کرنا چاہئے، چینی صدر
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات 
  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • وزیر خزانہ کی امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور سے ملاقات
  • ایم ڈبلیو ایم وفد کی خالد خورشید سے ملاقات، اہم علاقائی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور روس کا تعاون مزید بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی روابط پر اتفاق
  • چین دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں آذربائیجان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے، چینی صدر
  • ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ چین کا پیغام