Jasarat News:
2025-09-18@13:20:43 GMT

کشمیر کی آزادی قومی ایجنڈا ہے،جنرل سیکرٹری امیرالعظیم

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کے کارکنوں نے مرکزی جنرل سیکرٹری امیرالعظیم،ضلعی امیر محبوب الزماں بٹ،یاسرکھارا، اجمل بدر ودیگر کی قیادت میںچنیوٹ بازارسے کچہری بازار چوک تک مارچ کیاجس میں باپردہ خواتین اورمعصوم بچے بھی شریک تھے۔ شہر بھر سے سیکڑوں گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں پر جماعت اسلامی کے کارکن زونل امرا کی قیادت میں جلوسوں کی شکل میں شریک ہوئے۔ مارچ میں شریک معصوم بچے کشمیری پرچم اٹھا کر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔مارچ کے اختتام پرکچہری بازار چوک پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری امیرالعظیم نے کشمیری قیادت اور کشمیری عوام کو بھارتی ظلم و استبداد کے آگے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہنے پر نہایت شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ خون کے آخری قطرے تک پاکستانی قوم ان کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوںکہا کہ کشمیر کی آزادی قومی ایجنڈا ہے جس سے انحراف کرنے والوں کو قوم ایک لمحہ کیلئے برداشت نہیں کرے گی ۔کشمیر کازسے غداری کرنے والے سابق حکمران نشانہ عبرت بن چکے ہیں، موجودہ حکمران بھی اپنا انجام ذہن میں رکھیں ،عوام پاکستانی حکمرانوںکو بھارت کی دہلیز پر نہیں جھکنے دیں گے۔انہوں نے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل تنازعہ کشمیر کا مسئلہ ہے ،جسے حل کئے بغیر تعلقات کی بحالی کے مصنوعی اقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیر کے حوالے سے حکمرانوں کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ ہے، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا خطے میں اس وقت تک امن کے قیام کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کوپاکستان میں تو دہشتگردی نظر آتی ہے لیکن کشمیر میں معصوم اور بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام نظر نہیں آتا۔ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ ، کشمیریوں کے قتل عام اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور کشمیریوں کو اقوا م متحدہ کی قرار دادوں کی منظوری کے بعد بھی ان کو حق خود ارادیت کے حق سے محروم رکھ کر یہ عالمی ادارے و عالمی طاقتیں برابر کی مجر م ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

لاہور: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250916-08-34

متعلقہ مضامین

  • سپیکر قومی اسمبلی کا حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • تاریخ گواہ ہے کہ قربانیوں سے جنم لینے والی تحریکیں کبھی دبائی نہیں جا سکتیں، عزیر احمد غزالی
  • کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے چل بسے
  • امیر مقام کا پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
  • ارض کشمیر جنت نظیر کے عظم فرزند غنی بھٹ قضائے الٰہی سے وفات پا گئے
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • مقبوضہ کشمیر، تشدد کے بعد کشمیری جوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • جموں وکشمیر دنیا کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ بن چکا ہے، الطاف وانی
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور شہدا کے لیے 5 منٹ نہیں نکال سکے، بیرسٹر عقیل ملک
  • لاہور: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں