Nawaiwaqt:
2025-04-25@11:53:30 GMT

فلسطین، فلسطینیوں کا ہے:ترجمان دفتر خارجہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

فلسطین، فلسطینیوں کا ہے:ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ون چائنہ اصول پر اپنی حمایت کی تجدید کی ہے، پاکستان ہانگ کانگ، جنوبی چین سمندر، سینکیانگ ہر چین کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے.

پاکستان کی جانب سے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ فریقین نے پر امن اور خوشحال جنوبی ایشیاء کو خطے کے مفاد میں قرار دیا، فریقین نے افغانستان پر قریبی روابط کے تسلسل اور مسئلہ کے حل کی کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا، پاکستان اسرائیل کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔شفقت علی خان نے کہا کہ امدادی کاموں کو روکنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری سیز فائز معاہدے پر عمل کرائے. بین الاقوامی برادری اسرائیلی مظالم پر خاموشی توڑے. فلسطین اور فلسطینییوں کے کاز کے لیے پاکستان نے ہمیشہ اسپورٹ کی. پاکستان کی فلسطین کے حوالے سے پوزیشن واضح ہے۔  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں. فلسطین، فلسطینیوں کا ہے. پاکستان کی دعوت پر آئندہ ہفتے ڈی جی آئی اے ای اے پاکستان کا دورہ کریں گے. پاکستان کا آئی اے ای اے سے گہرا تعاون موجود ہے. ہم پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہیں، پاکستان سے خصوصی محبت اور پاکستان کے لیے ان کی ناقابل فراموش خدمات کو یاد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں اسماعیلی برادری سے اظہار افسوس کرتے ہیں، غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں. عالمی برادری پر ان خلاف ورزیوں کو بند کرانے کے لیے زور دیتے ہیں۔شفقت علی خان نے کہا کہ 5 فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا. یوم یکجہتی کشمیر پر سفرا کے لیے ایک بریفنگ کا انتظام بھی کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری کا امریکہ کا دورہ دفتر خارجہ کے ذریعے طے نہیں. بلال بھٹو کے دورے پر ان کے پارٹی ترجمان ہی تبصرہ کر سکتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارے چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ تعلقات ہیں.غزہ ہماری بریفنگ کا باقائدہ حصہ رہا ہے.قائداعظم کے دور سے ہماری پوزیشن فلسطین پر واضح ہے. پاکستان فلسطینیوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا. غزہ سے قیدیوں کی منتقلی کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی تجویز یا درخواست نہیں آئی. اس حوالے سے ہم سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان معاہدے کی نے کہا کہ کرتے ہیں کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کا بھارتی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم

پاکستان نے بھارتی ہائی کمشن کے ڈیفنس، ایئر اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے ۔پاکستان نے پہلگام کے افسوسناک واقعہ کے بعد بھارت کے حالیہ یکطرفہ اقدامات اور پروپیگنڈے کے جواب میں سخت سفارتی فیصلے کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور انہیں پاکستان کے جوابی فیصلوں سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا۔دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کردیا .جس میں ان کے سپورٹنگ اسٹاف کو فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ڈیفنس، ایئر اور نیول اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے ۔دفتر خارجہ نے نے بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ تمام بھارتی کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کر دیا۔پاکستان نے سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ اقدامات پاک-بھارت تعلقات میں حالیہ کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر کے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی الزامات کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پانی روکنے کی صورت میں بھارت کو سخت ردعمل کا سامنا ہوگا :دفتر خارجہ
  • بھارتیوں کے تمام ویزے معطل، سکھ یاتری مستثنیٰ ہیں: ترجمان دفترِ خارجہ
  • پاکستان اپنی خود مختاری اور سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، دفتر خارجہ
  • بھارتی رویہ،علاقائی امن واستحکام کو نقصان کاخدشہ ہے:پاکستان
  • بھارت کیساتھ تمام تعلقات منقطع، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار،دفتر خارجہ
  • ”پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار،“ ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی روکا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان
  • پاکستان کا بھارتی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم
  •  فلسطین سے ملحقہ 23 اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو سانپ سونگھ گیا ہے، خواجہ سلیمان صدیقی