اسلام آباد:

ٹک ٹاکر امشا رحمان نے مبینہ ویڈیو لیک کیس میں گرفتار ملزم کو مشروط معافی دے دی۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں خاتون ٹک ٹاکر امشا رحمان کی  مبینہ ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ 

ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدنان رسول لاڑک  نے کی، خاتون ٹک ٹاکر نے ویڈیو لیک کیس میں گرفتار ملزم عبدالعزیز کو مشروط معافی دے دی۔

ٹک ٹاکر امشا رحمان کے وکیل ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ ملزم شرمندہ ہے ،ہم ملزم کو معاف کرتے ہیں اس کی ضمانت کی مخالفت نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ اگر ملزم اپنے جرم پر شرمندہ ہو تو اس بات کو حکم نامے میں بھی لکھ دیا جائے۔ 

واضح رہے کہ امشا رحمان کی مبینہ ویڈیو لیک کیس میں ملوث ملزم کو ایف آئی اے  نے گوجرانوالہ سے گرفتارکیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹک ٹاکر امشا رحمان ویڈیو لیک

پڑھیں:

خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور:

باغبان پورہ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم سلیم نے خاتون کو تنہا دیکھ کر اشارے کیے اور شارع عام پر ہراساں کیا، خاتون کے منع کرنے پر ملزم نے سنگین نتاٸج کی دھمکی دی، متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم کو فوری گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، خواتین کو ہراساں، زیادتی اور تشدد کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ فیصل رحمان نے دلچسپ وجہ بتادی
  • پہلگام حملے میں بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب، مبینہ ہلاک جوڑا زندہ نکلا، ویڈیو پیغام میں شدید ردعمل
  • 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
  • خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسپیڈو میٹر سے گاڑیوں کے بجائے نوجوان اپنی رفتار چیک کرنے لگے، ویڈیو وائرل
  • پی ایس ایل؛ میچ کے دوران اسکول ٹیچر کے پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو وائرل
  • عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
  • ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کردیا گیا