کراچی؛ پولیو ورکرز سے جھگڑا کرنے پر تین افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی:
شیرشاہ کے علاقے میں بچوں کوپولیو کے قطرے پلانےسےانکارپرپولیوورکرزسے جھگڑا کرنے والے تین افراد کو پولیس نےگرفتارکرکے تھانے منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شیرشاہ کے علاقے محمدی روڈگلی نمبر 14 میں بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے سےانکار پر پولیو ورکرزسے جھگڑا کرنے والے تین افراد کو پولیس نےگرفتارکرکے تھانے منتقل کردیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایاکہ پولیوورکرز بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے شیرشاہ کے علاقے محمدی روڈ گلی نمبر 14 میں پہنچے تھے جہاں ایک گھرمیں موجود افرادنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا اورتلخ کلامی کے بعد پولیوورکرزسے جھگڑا شروع کردیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس اورخاتون اسسٹنٹ کمشنراپنے عملے کے ہمراہ موقع پرپہنچیں تو اسسٹنٹ کمشنر کے عملے کے ساتھ بھی مذکورہ افراد کی جانب سے تلاخ کلامی اورجھگڑا کیا گیا جس پرپولیس نے تینوں افراد عابد آفریدی ولد اول بادشاہ ، حسنین آفریدی ولد اول بادشاہ عامر آفریدی ولد نور اصغرکوگرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔
ملزمان کے خلاف کارسرکارمیں مداخلت اور پولیو ورکرز سے جھگڑا کرنے کی دفعہ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیو کے قطرے سے جھگڑا کرنے بچوں کو
پڑھیں:
لاڑکانہ ، زائرین کی بس الٹ گئی، 25 افراد زخمی، ٹراما سینٹرمنتقل
لاڑکانہ (نمائندہ اوصاف)علاقہ رستم کے قریب زائرین کی بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 25 افراد زخمی ہوگئے۔روزنامہ ممتاز کی رپورٹ کے مطابقشکارپور کے علاقے رستم کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 40 افراد سیہون شریف جا رہے تھے کہ بس لاڑکانہ کے قریب خیرپور جوسو کے مقام پر ڈرائیور سے بےقابو ہوکر الٹ گئی۔
حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 25 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ٹراما سینٹر لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا۔