محفل میلاد سے مشہور و معروف شعراء، منقبت خواں حضرات نے بارگاہ معصومینؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ مولانا سجاد شبیر رضوی، ناصر الحسینی، مولانا حیدر عباس شیرازی نے فضائل معصومینؑ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہمیں معصومینؑ کی افکار و نظریات کے مطابق عمل پیرا ہوکر صحیح معنوں میں معصومین کے پیروکار بننا چاہیئے ۔ اسلام ٹائمز۔ دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و جشن محفل میلاد انوار شعبان المعظم  محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی جس میں تلاوت دعا کی سعادت مولانا ملک غلام عباس نے حاصل کی۔ محفل میلاد سے مشہور و معروف شعراء، منقبت خواں فہیم زیدی، ثاقب رضا ثاقب، ناصر آغا، محمد علی جلالوی، محسن علی جعفری، وقاص رضا، وسیم رضا، محمد رضا زیدی، وسیم عباس، ظہیر جارچوی، علی رضا جعفری، حسنین عباس بلتستانی، ماسٹر زین زیدی، کوثر علی نے بارگاہ معصومینؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ مولانا سجاد شبیر رضوی، ناصر الحسینی، مولانا حیدر عباس شیرازی نے فضائل معصومینؑ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہمیں معصومینؑ کی افکار و نظریات کے مطابق عمل پیرا ہوکر صحیح معنوں میں معصومین کے پیروکار بننا چاہیئے  جیسے پیروکاروں کی ضرورت ہے محفل میلاد میں کثیر تعداد میں مومنین و مومنات نے  شرکت کی۔ اس موقع پر پارہ چنار کے مظلوم ملت جعفریہ کی نصرت و کامیابی، شہدائے پارہ چنار اور بیمار مریضوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی اور شہدائے ملت جعفریہ پاکستان، حزب اللہ لبنان، غزہ کے شہداء، پاراچنار کے مظلوم شہداء و کل مرحومین کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اویس احمد بلگرامی کی جنید انوار سے ملاقات

وائس چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات میں وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ نیلی معیشت کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، پاکستان کی نیلی معیشت کو قومی ترقی کا محرک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیری، آبی زراعت اور ساحلی سیاحت کو فروغ دینگے، ماحولیاتی تحفظ اور سمندری ایکو سسٹم کی بحالی پر کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران قومی مفادات کے تحفظ کے لیے بحری حکمت عملیوں کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار نے کہا کہ نیلی معیشت کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، پاکستان کی نیلی معیشت کو قومی ترقی کا محرک بنائیں گے۔ جنید انوار نے کہا کہ ماہی گیری، آبی زراعت اور ساحلی سیاحت کو فروغ دینگے، ماحولیاتی تحفظ اور سمندری ایکو سسٹم کی بحالی پر کام کر رہے ہیں۔ وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم ایگزیبیشن و کانفرنس کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں، میری ٹائم نمائش سے معیشت کو نئی جہت ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • دھی رانی پروگرام، 1 معذور اور 6 مسیحی سمیت 100 جوڑوں کی اجتماعی شادی
  • فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ سے اجتماعی زیادتی، متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی
  • اویس احمد بلگرامی کی جنید انوار سے ملاقات
  • پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیتؑ کے زیراہتمام سیمینار
  • پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیتؑ کے زیراہتمام امن سیمینار کا انعقاد
  • مجلس اتحادِ امت کا 27 اپریل کو مینار پاکستان اسرائیل مردہ باد کانفرنس کامیاب بنانے کا عزم
  • مظلوم مسلمانوں کے دفاع کی اجتماعی ذمہ داری
  • حاکم قابض اور سسٹم فاشسٹ ہے، راجا ناصر عباس
  • پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں،جے یو آئی
  • پیپلز پارٹی کو حکومت سے علیحدہ ہونا پڑا تو 2 منٹ نہیں لگائیں گے، ناصر حسین شاہ