لاہور میں بیجنگ طرز پر سائیکل اور موٹرسائیکل سواروں کیلئے الگ راستہ مختص
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور:
چین کے دارالحکومت بیجنگ کی طرز پر لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لی الگ راستہ مختص کرنے کے پائلٹ منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین شروع کر دی گئی ہے۔
لاہور میں 10 کلومیٹر بائیکرز لین سبز اور دیگر رنگوں سے تیار کی گئی، سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی حادثات سے حفاظت ہو گی اور مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی۔
انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک میں روانی آئے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں سے اپیل کی کہ شہری اپنے تعاون اور نظم و ضبط سے آزمائشی منصوبہ کامیاب بنائیں تاکہ جانوں کا تحفظ اور حادثات کی روک تھام ہو۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹریفک حادثات: مزید 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے
ویب ڈیسک: شہر قائد میں ٹریفک حادثات نے مزید 2 نوجوانوں کی جانیں لے لیں۔
مین گوٹھ کے علاقے ملیر مین گوٹھ سولنگی سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار دیوار سے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ علی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
نیوکراچی ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر موٹرسائیکل سوار 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لاہور بورڈ: میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل کا آج سےآغاز ہو گا
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔