شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
وزیراعظم کی سربراہ جے یو آئی کی رہائشگاہ آمد ہوئی۔ وزیراعظم نے سربراہ جے یو آئی سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ اور احسن اقبال بھی ان کے ساتھ تھے۔
ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا عطاء الرحمان، مولانا اسعد محمود ، محمد اسلم غوری بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال
اسکرین گریب بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹرائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ، وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمان الغریبی نے دورۂ پاکستان کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان، رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کو تینوں افواج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں بدلتی ہوئی علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال اور بحری سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور موجودہ دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔