معاشی شعبے میں بنیادی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں،محمد اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی شعبے میں بنیادی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں، رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت بعض وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے، ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی
ہیں جس کی وجہ سے ہم معاشی اصلاحات کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت بعض وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے، ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بہت متاثر ہوا ہے، ماحولیاتی فنڈ کے قیام کے بعد متاثر ممالک کی مدد ضروری ہے، ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات پر توجہ دینا ہو گی۔ موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ ایک ملک اکیلے حل نہیں کر سکتا بلکہ اس کے لیے دنیا کو اکٹھا ہونا ہو گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلئے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، حنیف عباسی
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار کے لیے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
ایک بیان میں حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہے، ایک جماعت نے سازش کے تحت ملکی اداروں پر حملے کیے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا، انتشاری ٹولے نے ہمیشہ ملک میں فتنہ فساد برپا کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کالعدم ٹی ٹی پی کو ملک میں دوبارہ بسایا، بانی پی ٹی آئی اقتدارکے لیے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔