اسریٰ یونیورسٹی کے تحت یوم یکجہتیکشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اسری یونیورسٹی میں یوم کشمیر کے حوالے سے اسری یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار ِ یکجہتی کیلئے پرچم کشائی بھی کی گئی جس میں پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا گیا۔اس حوالے سے ایک سیمنار منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اسری یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی نے کہا کہ تاریخ میں 5 فروری کا دن کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور دنیا میں ہر سال کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر کشمیر ڈے منایا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پہلے دن سے ہی پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے اور ایک دن شہیدوں کا لہو ضرور رنگ لائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قاضی احمد: بے امنی میں اضافہ سندھ یونائٹیڈ پارٹی کی ریلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-6
قاضی احمد( نمائندہ جسارت)قاضی احمد اور اسکے گردونواح میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور منشیات کے روک تھام کے لئے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے ضلعی صدر زین بھٹو خمیسوبھنڈ شاھنواز خاصخیلی محسن راھو بھائی خان عمرانیہ زوھیب لاکھو ودیگر کی قیادت میں نواب علی محمد اسٹاپ پر ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ھو ہے رھنماوں نے کہاکہ نواب ولی محمد قاضی احمد اور آسکے گردونواح میں بدامنی عروج پر ھے آئے روز ھونے والی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں علاقے میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات سرعام فروخت ھونے سے نوجوان نسل تباہ ھوکررہ گئی ھے۔