محسن نقوی علی الصبح وطن واپسی پر فوری قذافی اسٹیڈیم کا جائزہ لینے پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی علی الصبح وطن واپسی پر فوری قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے اور افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ریکارڈ مدت میں تیار ہونے والے قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہو رہی ہے، محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے لیے شاندار انتظامات کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایونٹ کو نئے قذافی اسٹیڈیم کے شایانِ شان ہونا چاہیے، آج پاکستان کے لیے فخر کا مقام ہے، ریکارڈ مدت میں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرِ نو کا کام مکمل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، شائقینِ کرکٹ اور کھلاڑی اسٹیڈیم میں فراہم کردہ جدید سہولتوں سے محظوظ ہوں گے۔
آج وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔
قذافی اسٹیڈیم کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں معروف سنگر آواز کا جادو جگائیں گے۔
لائٹس شو اور ڈھول کا شاندار مظاہرہ ہو گا، قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں کرکٹ فینز کے لیے داخلہ فری ہو گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب
پڑھیں:
وفاقی وزیر مصدق ملک کا یو این ڈی پی کے وفد کے ہمراہ شگر کا دورہ
اس دوران انہوں نے شگر ویلی میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت نصب کردہ ارلی وارننگ سسٹم، حفاظتی بند اور دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا اور گلیشئیر کے پگھلاؤ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے مقامی آبادیوں کو ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے یو این ڈی پی اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ضلع شگر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے شگر ویلی میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت نصب کردہ ارلی وارننگ سسٹم، حفاظتی بند اور دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا اور گلیشئیر کے پگھلاؤ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے مقامی آبادیوں کو ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر بلتستان کمال خان، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ذاکر حسین اور گلاف پراجیکٹ کے صوبائی کوآرڈینیٹر رشید الدین نے وفد کو مختلف منصوبوں پر برینفگ دی۔ وفاقی وزیر مقامی لوگوں سے بھی ملے اور ان کے مسائل دریافت کئے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر شگر اور کمشنر بلتستان کو موسمیاتی تبدیلی کے سبب مقامی آبادی کو ہونے والے نقصانات پر تفصیلی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت دی۔