خیبرپختونخوا میں عوامی نمائندے کرپٹ ہیں، عمران خان سے کہہ کر سب کو نکلواؤں گا، اعظم سواتی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی نے اپنی ہی جماعت کی صوبائی حکومت اور عوامی نمائندوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اٹک جیل میں قید 1100 کارکنوں کو نہ پوچھنے والے اپنی گاڑیوں پر جھنڈے نہیں لہرا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کردیا گیا
اٹک جیل سے رہائی کے بعد اپنے آبائی علاقے مانسہرہ میں استقبالیہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا خون بیچ کر پروٹو کول انجوا ئے کرنے والوں کے جھنڈے اتروائیں گے۔
اعظم سواتی کی وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کو تنبیہ
جھنڈے اترنے اور سیٹیں خالی ہونے کا دعوی بھی کردیا pic.
— Muhammad Faheem (@MeFaheem) February 7, 2025
اعظم سواتی کے مطابق خیبرپختونخوا میں ضلع مانسہرہ کرپشن کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے نوکریوں کے پیسے ٹرانسفرز کے پیسے ٹھیکوں کے نام پر پیسے، مانسہرہ کے شہریوں نے عمران خان کے نام پر ووٹ دیے مگر بعض عوامی نمائندے اس کی قدر نہ کرسکے۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ وہ پہلی فرصت میں عمران خان کو بتائیں گے کہ مانسہرہ سمیت پورے خیبرپختونخوا میں کر پشن کا بازار گرم ہے، مانسہرہ کے سینکڑوں ورکرز جیل میں ہیں مگر ہمارے نمائندے کسی کے پاس نہیں گئے۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ: اختیارات کے ناجائز استعمال پر اعظم سواتی کیخلاف از خود نوٹس نمٹادیا
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن کو برداشت نہیں کرتے لہذا وہ ایسی نمائندوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اعظم سواتی بشریٰ بی بی جیل خیبرپختونخوا عمران خان عوامی نمائندے کرپشن مانسہرہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعظم سواتی جیل خیبرپختونخوا عوامی نمائندے اعظم سواتی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کے کسی بھی ضلع میں چند سو سے زیادہ دہشتگرد موجود نہیں، آئی جی
فائل فوٹوانسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کسی بھی ضلع میں چند سو سے زیادہ دہشتگرد موجود نہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں دہشتگروں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے، دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں۔
آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے تمام ہائی ویز پر پولیس کی پٹرولنگ بحال ہے، دہشتگروں کے خلاف صوبے کے پہاڑی اضلاع میں بھی آپریشنز کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع بنوں اور ڈی آئی خان میں پولیس ہائی الرٹ پر ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کیلئے کوئی ضلع چیلنجنگ نہیں۔
آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں غیرملکیوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے، یہ معاملہ ہر جگہ اٹھایا جارہا ہے۔