پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں: بلاول بھٹوزرداری
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
واشنگٹن/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں پاکستانی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے بتایا کہ امریکا میں ہونے والے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں دنیا بھر سے اہم ترین شخصیات موجود تھیں، تقریب میں امریکی صدر نے خطاب کیا۔قبل ازیں واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اورامریکا کے عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہییں، مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔(جاری ہے)
واشنگٹن میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں تقریب سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ پریئر بریک فاسٹ بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک بہت اچھا موقع ہے، ان کی اراکین کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، اب وہ وزیر خارجہ نہیں رہے، تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ نے تقریب میں شرکت کی، دنیا بھر سے لوگ شریک ہوئے، انہوں نے اختتامی خطاب بھی کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ برابر کی سطح پر برتاو کرنا چاہیے، ہر مسلمان حضرت عیسی علیہ السلام کا ماننے والا ہے، یہ قومی دعائیہ تقریب نہیں عالمی دعائیہ تقریب ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں مذہب کی تقسیم کے بجائے اتحاد قائم کرنا چاہیے، امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ مل کر مزید کام کرنے کی گنجائش ہے، معاشرے کو تقسیم سے بچانے کیلئے بین المذاہب پروگرامز اہم ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بلاول بھٹو زرداری نے قومی دعائیہ انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان اور سعودی عرب نے دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پاکستان کی جانب سے منعقدہ اعلیٰ سطحی تقریبات کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور سعودی وزیر برائے معیشت و منصوبہ بندی فیصل فاضل الابراہیم کی ملاقات ہوئی۔دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا اور پائیدار امن، مشترکہ خوشحالی اور علاقائی ہم آہنگی کے وژن کی توثیق کی گئی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خوراک، صنعت، معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تکنیکی اشتراک اور اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔