لائیو اسٹاک سیکٹر میں اہم چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجیز متعارف
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی) کے تحت جی سی ایل آئی زرعی شعبے کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔پاکستان میں زرعی ترقی کیلئے گرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشی ایٹو (جی سی ایل آئی)کی جانب سے تاریخی اقدامات جاری ہیں۔لائیو اسٹاک سیکٹر میں فوڈ سکیورٹی اور درآمدات میں کمی سمیت دیگر اہم چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجیز متعارف کردی گئی۔ پاکستان کی پہلی” میرین اینڈ ان لینڈ ایکوا کلچر پالیسی” کے تحت آبی زراعت اور ماہی گیری کے شعبے کی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی پر کام جاری ہے۔جی سی ایل آئی جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے مویشیوں کی افزائش نسل کے ساتھ ساتھ اقتصادی خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔ جی سی ایل آئی روایتی اور جدید فارمنگ کے درمیان فرق کو کم کر کے مویشی پال کسانوں کو بااختیار بنا رہا ہے۔حکومتی اداروں، نجی سرمایہ کاروں ، ماہرین، صنعتوں اور کسانوں کے ساتھ جدید لائیو سٹاک ماحولیاتی نظام کی تشکیل دیدیا گیا ہے، ماہی گیری کے شعبے کی ترقی کیلئے حکومت کی جانب سے حالیہ بجٹ میں اہم ٹیکس ریلیف اقدامات متعارف کرادیے گئے۔آئی وی ایف لیبارٹریز اور جینیاتی اصلاحات سے پاکستان میں مویشیوں کی افزائشِ نسل کا نیا دور شروع ہوگیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جی سی ایل آئی
پڑھیں:
پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے، سردار سلیم حیدر خان
پسرور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سب ادارے اور لوگ مل کر سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش رہے ہیں، قوم کو متحد ہو کر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ سب ادارے اور لوگ مل کر اس بڑے امتحان کا سامنا کر رہے ہیں، قوم کو متحد ہو کر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا دورہ چین بہت اہم ہے، چین اور پاکستان کے بھائی چارے کا رشتہ مضبوط ہے، اس تعاون سے ملک ترقی کرے گا اور مشکلات پر قابو پایا جا سکے گا۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ صدر مملکت کے دورہ چین کے مثبت نتائج کی توقع ہے، جو ملک کے لیے فائدہ مند ہوں گے، آصف علی زرداری نے چین کے 14 دورے کیے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ان دوروں کے ثمرات انڈیا پاکستان جنگ میں دیکھے، گوادر پورٹ اور سی پیک ان ہی دوروں کا نتیجہ ہیں۔