کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1346 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 46 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1154 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 57 ہزار 241 روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 2869 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت

پڑھیں:

لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ

کراچی میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے لیاقت محسود کے مسلح گارڈ نے مشتعل عوام پر فائرنگ کردی۔

نشتر روڈ پر رات گئے ڈمپر کی ٹکر سے شوہر جاں بحق اور بیوی کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا۔

جائے وقوعہ پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے لیاقت محسود مسلح گارڈ کے ہمراہ پہنچے تو انہیں دیکھ کر عوام مشتعل ہوگئے۔

اس موقع پر جاتے جاتے ڈبل کیبن میں سوار لیاقت محسود کے گارڈ نے عوام پر فائرنگ کردی۔

واضح رہے کہ نشتر روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں سونا 3500 روپے سستا ہوگیا
  • سونے کی قیمت میں 3500 روپے کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
  • لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ
  • سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ
  • سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟
  • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ جیت لیا، جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی؟