ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ کی ٹرمپ بیان کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور (نمائندہ جسارت) ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ حسن بلال ہاشمی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہاہے کہ امریکہ نے ایک طرف گزشتہ ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے تک دہشت گرد اسرائیل کی جار حیت کی مکمل حمایت کی ،جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہو ئے ،جبکہ دوسری جانب اہل غزہ کو ان کے اپنے علاقوں سے زبردستی بے دخل کرنے کے نئے منصوبے کے ذریعے خطے اور دنیا کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کرہاہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم واضح کرتے ہیں کہ فلسطینی عوام کو اپنے ہی علاقوں سے بے دخل کرنے کا منصوبہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ۔ ہم مسلم امہ ،اقوام متحدہ اور عالمی برداری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس امریکی سامراجی سازش کے خلاف فوری اقدامات کریں اورفلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔ صدر ٹرمپ دنیا کے امن کو خطرے میں نہ ڈالیں اور اسرائیل کو مزید جارحیت پر اکسانے کے بجائے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
’ تھک ‘ میں تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
گلگت:وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ تھک کے مقام پر تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔
انھوں نے تھک، نیاٹ، کھنراور تھور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے سیلاب کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کیلئے معاوضے کا اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن گھروں کو سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ان کا مکمل سروے کرنے کے بعد حکومتی پالیسی کے تحت معاوضوں کی ادائیگی کو یقینی بنائی جائے گی۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد چلاس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ ریسکیو کے عمل کو تیز کیاجائے اضافی مشینری فراہم کی جائے۔