نوشہرہ :زندہ نومولود بچی کودفنانے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
نوشہرہ( آن لائن )نوشہرہ کے قبرستان سے زندہ نومولود بچی دفنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جس کی وڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے دور جاہلیت کی یاد تازہ کردی، نومولود بچی کو زندہ دفنانے پر قبرستان میں فاتحہ خوانی کے لیے آئے افراد نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دے دی جس کے بعد ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرکے بچی کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ نومولود بچی کو کسی نے کپڑے میں لپیٹ کر مٹی میں دبا دیا تھا۔ریسکو ٹیم کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر فوری طور پر ریسکو 1122 نے بچی کو اسپتال پہنچایا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نومولود کی ابتدائی طبی امداد اور قانونی کارروائی کے بعد بچی ایک سرکاری اہلکار نے گود لے لی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بچی کو
پڑھیں:
بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔
پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔بلوچستان سے آنے والی بس سے دوران تلاشی 9 کلو اسمگل شدہ چاندی اور 8 ہزار ویاگرا کی گولیاں برآمد۔